کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے بیکری سے 1500 خراب انڈے ضبط کرلیے

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بیکری سے 1500 خراب انڈے اور 10 ہزار مضرِ صحت بیکری آئٹمز ضبط کر لیے۔ ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق ضلع شرقی میں قائم بیکری یونٹس پر چھاپے مارے گئے جہاں ایکسپائر اور خراب انڈوں سے بیکری مصنوعات تیار کی جا رہی تھیں۔ دورانِ کارروائی دو […]

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے بھاری مالیت میں غیر ملکی کرنسی برآمد

ایئر پورٹس سکیورٹی فورس نے کراچی ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے بھاری مالیت میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے دستی سامان کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی۔ تلاشی کے دوران ہینڈ کیری بیگز سے مختلف ممالک کی کرنسی جو پاکستانی 83 […]

شمالی وزیرستان: فتنہ الخوارج نے میر علی میں بھتہ نہ دینے پر گاڑی کو آگ لگادی، 6 افراد زندہ جل گئے

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے پر شمالی وزیرستان میرعلی میں گاڑی کو آگ لگادی جس میں موجود چھ افراد زندہ جل گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فتنہ الخوارج نے دہشت پھیلانے کے لیے ظلم کی انتہا کردی اور بھتہ نہ دینے پر ایک گاڑی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی نتیجے […]

پاکستان کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

پاکستان غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات شرم الشیخ میں مسلم اور عرب دنیا، امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ […]

بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ بحال کردیا

طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزرات خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں موجود بھارت کے تکنیکی مشن کا درجہ بڑھا کر اب باضابطہ طور پر سفارت خانہ کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ […]

کلکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزرمنٹ کراچی نے بھارتی ساختہ اشیاء کی غیر قانونی درآمد کی کوششیں ناکام بنا دیں

کلکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزرمنٹ (ویسٹ)کراچی نے بھارتی ساختہ اشیاء کی پاکستان میں غیر قانونی طور پر درآمد کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں جس میں امپورٹ پالیسی آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی ساختہ اشیاء کے ماخذ ملک کا غلط اندراج کیا گیا تھا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق […]

اسلام آباد: نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ریپ میں گرفتار 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی […]

جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر ڈپریشن بن گیا

جنوب مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر ایک کم دباؤ والا علاقہ انتہائی دباؤ میں شدت اختیار کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دباؤ کراچی سے 630 کلومیٹر مغرب اور جنوب مغرب میں موجود ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سست روی سے شمال اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ پاکستان کے […]

غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری، گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ مقدمے سے بری

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے سے گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو باعزت بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ پراسیکیوشن گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف سہولت کاری […]

پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر، وزیر خزانہ کی جرمن کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ جرمن سفیراِنا لیپل کی قیادت میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی،  جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی پالیسی پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے […]