ٹرمپ کے بیان سے امریکہ سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں تباہی، خام تیل اور سونا بھی اپنی قدر کھو بیٹھا

دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیر کے روز دیا گیا بیان تھا، جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے امریکی معیشت کساد بازاری (recession) کا شکار ہو سکتی ہے۔ اس […]

یوکرین کے صدر نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی، سفارتی تعلقات میں بہتری کی امید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ایک خط میں ٹرمپ سے معذرت کی ہے۔ یہ معذرت وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہونے والی ایک دھماکہ خیز ملاقات کے بعد کی گئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ […]

کوسٹ گارڈز اور منشیات فروشوں کے درمیان جھڑپ، چار اہلکار زخمی

سندھ کے شہر سجاول کے علاقے جاتی میں گاؤں ہاشم کاتیار کے قریب چیکنگ کے دوران کوسٹ گارڈز اور منشیات فروشوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد منشیات فروش منشیات سے بھری گاڑیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد جاتی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم منشیات […]

’ایکس‘ پر بڑا سائبر حملہ، دنیا بھر میں سروس بند، مسک نے الزام یوکرین پر لگا دیا

ارب پتی کاروباری شخصیت اور محکمہ گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ ایلون مسک نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ ایک بڑے سائبر حملے کا نشانہ بنا، جس کے پیچھے ”یوکرین کے علاقے“ سے آنے والے آئی پی ایڈریسز تھے۔ پلیٹ فارم کو پیر کے روز کئی بار […]

بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور روزہ کے لیے کون سی کھجوریں بہترین ہیں؟

کھجورمٹھاس سے بھرا قدرتی تحفہ ہے جو عام طور پر روزے، تہواروں اور توانائی بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اگرچہ کھجور میں چینی کی مقدار قدرتی طور پر زیادہ ہوتی ہے، یہ فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور اہم معدنیات سے بھی بھرپور ہوتی ہے، جو انہیں بہتر چینی کے متبادل کے طور پر پیش […]

نئی شامی حکومت کا 1300 ہلاکتوں کے بعد بشار الاسد کے حامیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان

شام میں سیکیورٹی فورسز اور سابق معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں چار روز کے دوران 1300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 830 سے زائد عام شہری شامل ہیں، جن کا تعلق علوی کمیونٹی سے بتایا جا رہا ہے۔ شامی انسانی حقوق گروپ […]

کراچی میں آج اور کل موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل موسم گرم اور خشک رہے گا، جہاں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، 13 یا 14 مارچ سے موسم میں قدرے بہتری اور درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ پیر کے روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ […]

اینٹی کرپشن بلوچستان نے غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

اینٹی کرپشن بلوچستان نے غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا، زمینوں پر غیر قانونی قبضے جعلی الاٹمنٹ اور دھوکہ دہی پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق […]

”مزاحمتی تنظیمیں مجھ سے اسلحہ چھیننے سے پہلے مجھے قتل کریں، میں اتنی آسانی سے اسلحہ نہیں دوں گا“

جمعیت علمائے اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور قبائلی رہنماء نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری نے کہا کہ بی ایل اے اور دیگر مزاحمتی تنظیمیں مجھ سے اسلحہ چھیننے سے پہلے مجھے قتل کریں مگر میں اتنی آسانی سے اسلحہ نہیں دوں گا۔ رکن اسمبلی نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری نے اسمبلی اجلاس […]

پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا، سفارتکار کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا پہنچے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا، سفارتکار کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق سفارتکارکے خلاف […]