شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں چار افراد زخمی ہو گئے، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پیش آیا، جہاں دو مخالف گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔ […]
محکمہ خوراک پنجاب کا جعلی ویب پورٹل بنانے والی فلور ملز میں سے 2 کو’’ کلین چٹ ‘‘ دلوانے کیلئے سرکاری حکام پرشدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز محکمہ خوراک نے جعلی پرمٹ اسکینڈل میں ملوث 3فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری کیا مگر نامعلوم وجوہات کی وجہ سے 2 فلور ملز کو […]
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے ہوئے جن کے دوران دو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے […]
شہر قائد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑا آپریشن شروع کر دیا۔ کارروائی میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور سہراب گوٹھ پولیس نے حصہ لیا جبکہ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ […]
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے استعفوں میں دستخط کے فرق پر اٹھائے گئے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 8 اور 11 اکتوبر کو جمع کرائے گئے دونوں استعفے ان کے مستند دستخطوں کے ساتھ ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ […]
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں۔ گورنر کے مطابق 8 اور 11 اکتوبر کو موصول ہونے والے استعفوں پر موجود دستخطوں میں فرق پایا جاتا ہے، جس کی تصدیق کے بعد آئین کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل […]
وزارتِ داخلہ نے ملک میں مقیم پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کے مستقبل کے حوالے سے اہم پالیسی فیصلوں کے لیے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی قانونی حیثیت، قیام یا واپسی کے متعلق حتمی حکمت عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس […]
شہر قائد کے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا فالٹ 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال درست نہ کیا جاسکا، جس کے باعث ضلع وسطی اور شرقی کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق، کے الیکٹرک کے فیڈر نمبر 1 پر بجلی کا فالٹ 12 […]
نیو کراچی کے علاقے شفیق موڑ کے قریب تیز رفتار بس کے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل، رکشے اور چھیپا سینٹر سے ٹکرانے کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے، جب کہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ چھیپا ویلفیئر کے ترجمان شاہد چھیپا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک […]
آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف 331 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ وشاکا پٹنم کے میدان پر کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں بھارتی بیٹنگ لائن نے ابتدا میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ اوپنرز سمرتی مندھانا اور پراتیکا راول […]