جڑواں شہروں میں سردیوں کی دوسری بارش، موسم مزید خنک، گرم کپڑوں نکل آئے

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسمِ سرما کی دوسری موسلا دھار بارش نے سردی میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے، جیکٹس اور مفلر نکال لیے ہیں۔ اسلام آباد میں صبح سے ہی سیاہ گھنے بادل چھائے رہے، اور دونوں شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش […]

وادی لیپہ میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا مفت علاج

وادی لیپہ میں پاک فوج لیپہ گارڈ اور فور میڈیکل بٹالین کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔ یہ کیمپ پاک فوج اور محکمہ صحت لیپہ کے باہمی اشتراک سے لگایا […]

ریاض میں سالانہ فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش کا آغاز، پاکستان سمیت 45 ممالک کی شرکت

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے ملحم میں سعودی فالکن کلب کے زیرِ اہتمام سالانہ انٹرنیشنل فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ نمائش میں 45 ممالک سے 1300 سے زائد عقابوں کے مالکان، اسلحہ ساز کمپنیوں اور شکاری سازوسامان کے ماہرین نے شرکت کی ہے۔ پاکستان، خلیجی ممالک اور دیگر […]

کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ حیدر شاہ مزار کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت گلزار، وحید اور فہیم کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک […]

غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

غزہ میں جاری خونریز جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اہم ترین سفارتی کوششیں آج مصر میں ہونے والے مذاکرات میں داخل ہو رہی ہیں، جہاں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ بات چیت متوقع ہے۔ مذاکرات مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں ہو رہے ہیں جس میں فریقین کے وفود […]

بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں، ترجمان کے الیکٹرک

کے الیکٹرک نے حالیہ بارشوں کے دوران شہریوں کو برقی آلات کے محتاط استعمال کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر محتاط رویے جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹرز، ایکسٹینشن بورڈز اور دیگر برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال خطرناک […]

مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سالہ تنازع حل ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورجینیا کے شہر نورفولک میں امریکی نیوی کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک تاریخی امن عمل شروع ہو چکا ہے اور تین ہزار سالہ پرانا مسئلہ جلد حل ہونے جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس کا امن منصوبہ زبردست […]

پنجاب بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، متعدد شہر جل تھل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ لاہور، شجاع آباد، چیچہ وطنی، پیرمحل، وہاڑی، ساہیوال، ننکانہ صاحب، احمد پور شرقیہ، […]

بنگلہ دیش سے بگڑتے تعلقات، بھارتی ’بنارسی ساڑھیوں‘ کا کاروبار متاثر

ہندوؤں کا مقدس مقام بنارس دیدہ زیب بنارسی ساڑھیوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے، یہاں  2.3لاکھ ہنرمند یہ ساڑھیاں ہاتھ سے بناتے ہیں۔ ہر سال 9ارب ڈالرکی بھارتی ساڑھیاں ایکسپورٹ ہوتی ہیں جن میں بنارسی ساڑھیوں کا بڑاحصّہ ہے ، یہ مہنگی ساڑھی کئی ہزار سے ایک لاکھ روپے مالیت تک کی ہوتی ہیں۔ […]

چین نے ’’قطبی‘‘شاہراہ ریشم بنا ڈالی، جہاز رانی میں انقلاب

بڑھتی گرمی تیزی سے قطب شمالی میں جمی برف پگھلا رہی، اسی تبدیلی سے فائدہ اٹھا کر چین نے قطبی بحری راستے’’نارتھرن سی روٹ‘‘سے اپنا سامان یورپ بھجوانا شروع کردیا۔ حالیہ 25 ستمبر کو یہ خیال عمل میں ڈھل گیا، جب چینی بندرگاہ ننگبو سے استنبول برج نامی بحری جہاز چین کی اشیاء لیے نارتھرن […]