رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 33 فیصد اضافہ

مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)میں ملک کا تجارتی خسارہ 33 فیصد اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 9 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم 7 ارب ڈالر تھا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی […]

ایلون مسک 500 ارب ڈالر کی مجموعی مالیت رکھنے والے پہلی شخصیت گئے

ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک 500 ارب ڈالر کی مجموعی مالیت رکھنے والے دنیا کے پہلی شخصیت بن گئے۔ فوربز کے ریئل ٹائم بلین ایئر کی فہرست میں ایلون مسک کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ ان کے بعد اوریکل کے لیری ایلیسن، میٹا کے مارک زکربرگ اور ایمازون کے جیف […]

لاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کیلئے 90 روزہ ایکشن پلان تجویز

شہر میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ماہرین نے 90 روزہ ہنگامی ایکشن پلان تجویز کردیا۔ لاہور میں کوڈ فار پاکستان کے تحت منعقدہ مکالمہ “گفتگو” میں یہ منصوبہ تجویز کیا گیا، جس میں حکومتی نمائندوں، ماہرین ماحولیات، قانون دانوں، کسانوں کے نمائندوں اور نجی شعبے کے رہنماؤں نے […]

ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کی کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش

ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایس آئی […]

جسٹس ریٹائرڈ کوثر سلطانہ حسین ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کی وائس چانسلر مقرر

صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ نے جسٹس (ر) کوثر سلطانہ حسین کو کراچی میں سرکاری سطح پر قانون کی تعلیم کی صوبے کی واحد یونیورسٹی “ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء” کا وائس چانسلر مقرر کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے منظوری کے بعد تقرری کا نوٹیفکیشن محکمہ یونیورسٹیز […]

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

پشاورکے علاقے ماڑی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورمیں بھانہ ماڑی تھانے کی حدود قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت […]

اسرائیل صمود فلوٹیلا سے گرفتار افراد کیخلاف کیا کارروائی کرے گا؛ حکام نے بتادیا

صمود فلوٹیلا کے قافلے میں 40 کشتیاں شامل ہیں جن میں دنیا بھر سے 500 سے زائد افراد سوار ہیں اور ان کی منزل غزہ میں محصور فلسطینیوں کو خوراک پہنچانا تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے ان کشتیوں کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا اور 200 سے زائد […]

بلوچستان، لسیبلہ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 6 جاں بحق

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مسافر کوچ اور پتھر سے بھرے ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں مسافر کوچ اور پتھر […]

لاہور، 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار

پولیس نے 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کے دوران 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ محمد علی گھر سے بال کٹوانے گیا تھا مگر ملزمان نے […]

نیشنل پریس کلب کے باہر اسلام آباد پولیس کا وکلا پر تشدد، گرفتاریاں

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پریس کلب کے باہر وکلا پر تشدد کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پولیس کیجانب سے پریس کلب کے باہر وکلا پر تشدد اور گرفتاری کیخلاف بار ایسوسی ایشن نے کل مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ […]