ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کے دوران 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ محمد علی گھر سے بال کٹوانے گیا تھا مگر ملزمان نے انہیں زبردستی موٹر سائیکل پر بیٹھا لیا اور ملزمان متاثرہ بچے کو شاہین سویٹس اینڈ بیکرز ملک پارک روڈ پر لے گئے۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم عمیر نے بیکری کا شٹر ڈاؤن کیا اور علی ساجد نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی جبکہ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان عمیر اور علی ساجد کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی ایس ایچ او شیراکوٹ رفیع اللہ خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔