ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کی کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش

0 minutes, 0 seconds Read
ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے لیے کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کی ہے جس کے ذریعے دو طرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی توقع ہے۔

یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی اپریل 2025ء میں پیش کردہ تجویز پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے، جس کے تحت سرمایہ کار دوست ماحول کے ذریعے صنعتی پیداوار اور برآمدات میں ترک سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔

ترک کمپنیوں کے لیے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں مؤثر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے تجارتی اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق اس زون کے قیام سے کراچی کے ذریعے وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک تک باآسانی تجارت ممکن ہوگی۔ ایس آئی ایف سی کی کوششوں کی بدولت عالمی برادری کا پاکستان کی سرمایہ کاری کے ماحول پر اعتماد بحال ہوا ہے اور یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Similar Posts