اقوام متحدہ میں نیتن یاہو نے اپنی تقریر خالی کرسیوں کو سنائی؛ ترک صدر

ترک صدر طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں ادھوری ہی رہیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو، ان کی کابینہ اور ان کے ساتھ کھڑے “نسل کُش ٹولے” کے فوری ٹرائل کا مطالبہ بھی کیا۔ […]

باجوڑ، خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کے دھماکے میں 3 معصوم بچے جاں بحق، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا میں باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کے دھماکے سے 3 معصوم بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں خوارج کے چھوڑے گئے باردوی مواد کو بچوں نے اٹھایا اور اس کے ساتھ کھیلنے لگے اور اسی […]

ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو کیسے شکست دینی ہے؟ ٹیم نے پلان بنالیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ فائنل میں فتح کیلیے پلان بنالیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ فائنل کا پریشر دونوں ٹیموں پر ہے، انشاء اللہ کل کا میچ جیتیں گے، ہم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی کنڈیشن میں ہراسکتے […]

لداخ مظاہرے؛ گرفتار رہنما فلم 3-ایڈیٹس کے رانچو ہیں؛ کردار عامر خان نے نبھایا تھا

لداخ مظاہروں کے سرخیل، سماجی رہنما اور ماحولیاتی تبدیلی کے متحرک کارکن کوئی اور نہیں فلم تھری ایڈیٹس کے اصلی رانچو ہیں جن کا کردار عامر خان نے نبھایا تھا۔ لداخ میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتار ہونے والے ماہر تعلیم اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کوئی عام شخصیت نہیں، بلکہ وہی حقیقی ہیرو ہیں۔  فلم “تھری ایڈیٹس” […]

جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے کردار ادا کیا وہ قوم کے مجرم ہیں، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے کردار ادا کیا وہ قوم کے مجرم ہیں اور ہم نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔ جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ”خطبہ […]

فیملی اسپانسرشپ ویزا؛ کویت سے بڑی خبر سامنے آگئی

کویت میں فیملی اسپانسرشپ ویزا سے متعلق زیر گردش خبروں پر بالآخر حکام نے وضاحت کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ فیملی اسپانسرشپ کے آرٹیکل 22 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزا معاف کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ […]

پنجاب میں کام پر تنقید کرنے والے اپنے صوبوں میں تو کام کرلیں، مریم نواز

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ان کی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی کام کریں تاکہ لوگوں کو سہولیات ملیں، کہتے ہیں ہمارا وزیراعلیٰ کیمرے کے سامنے نہیں آتا اور چپ کرکے کام کرتا ہے لیکن جب کام ہوتا ہے تو سرچڑھ کر بولتا ہے۔ لاہور میں […]

آئی ایم ایف بجلی کی قیمت میں کمی کیلیے رضامند، حکومت سے تجاویز مانگ لیں

عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے حکومت سے بجلی چوری روکنے، نقصانات اور کیپسٹی چارجز میں کمی کیلیے تجاویز طلب کرلیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فند(آئی ایم ایف) نے پاکستان سے صوبائی حکومتوں کے سرپلس بجٹ اہداف میں کمی کی وجوہات اور لائن لاسز سمیت بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں […]

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کا مالیاتی نظام 5 سے 19 اکتوبر تک مکمل بند رہے گا

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے تحت صوبہ بھر کا مالیاتی نظام 15 روز کیلئے بند رہے گا۔ اے جی سندھ کے سرکلر کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ آفس کا مرکزی مالیاتی سروس کا نظام 5 سے 19 اکتوبر تک مکمل طور پر بند رہے گا۔ سرکلر کے مطابق ان ایام میں مالیاتی امور کا سافٹ ویئر […]

لداخ میں مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی؛ مزید 4 افراد ہلاک، احتجاجی رہنما گرفتار

مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں علیحدہ ریاستی حیثیت اور خصوصی حقوق کے حق میں جاری احتجاجی تحریک پر مودی سرکار کا طاقت بے دریغ استعمال کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار کی ایما پر کٹھ پتلی کشمیری انتظامیہ نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ واقعے میں پولیس کی […]