پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کا آغاز: ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور

0 minutes, 2 seconds Read
ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی سے پاکستان میں 5G اسپیکٹرم اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا شاندار آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستان بھر میں 300 سے زائد 5G سائٹس فعال جبکہ بڑے شہروں اور اہم مقامات پر سروس کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔

جاز کی 180 اور زونگ کی 150 5G سائٹس فعال ہوچکی ہیں اور 103 موبائل برانڈز پر 2,254 ڈیوائسز میں 5G سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے 5G ٹیکنالوجی کے آغاز کو پاکستان کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے 5G کی کامیاب نیلامی پر وزیرِاعظم، آئی ٹی وزارت، ایس آئی ایف سی اور پی ٹی اے کی کاوشوں کو بھرپور سراہا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادکے مطابق پاکستان میں 5G اسپیکٹرم سے انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ نیلامی میں تین بڑی کمپنیاں اتصالات، چائنا موبائل اور ویون گروپ نے پاکستان میں 50 کروڑڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جاز (ویون گروپ) نے آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں مزید 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

مقامی و عالمی سرمایہ کاری میں تسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور پائیدار استحکام کا واضح ثبوت ہے۔

Similar Posts