کورنگی کاز وے ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 40 سالہ ریاض کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا […]
ترجمان وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات شیڈول ہونے کی تصدیق کردی۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے بائیں بازو کے گروپوں کے خلاف مزید اقدامات متوقع ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ٹرمپ جلد قطر، سعودی عرب، […]
ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے کورنگی صنعتی ایریا میں ڈکیتی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو 7 برس قید بامشقت کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے کورنگی صنعتی ایریا میں ڈکیتی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ ملزمان میں سمیع اور ایمان شامل ہیں۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ […]
پشاور کے علاقے غریب آباد میں رشتے کے تنازع پر چچا نے 17سالہ بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود میں گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 17 سالہ لڑکی کو قتل کیا گیا۔ مقتولہ کے والد محمد عیسیٰ نے پولیس میں رپورٹ درج کرواتے […]
شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں شاہین فورس سے مقابلے میں دو ڈکیت ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر خاتون اور شہری زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناظم آباد میں قائم لائبریری کے قریب شاہین فورس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر دیا جبکہ اس […]
لانڈھی سے 5 روز قبل اغوا کیے گئے کمسن لڑکے کی بوری میں بند چند روز پرانی لاش مل گئی، مقتول 18 ستمبر کو لاپتہ ہوا تھا جس کے اغوا کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج ہے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے 36 بی لال مزار گندی گلی میں قائم کچرا کنڈی سے بوری […]
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین کو 76ویں یومِ قومی پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ گورنرسندھ نے چین کے قومی دن پرخیرسگالی، یکجہتی اور دوستی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔ چین […]
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں سعودی قونصل جنرل محمد ن م السباعی، مختلف ممالک کے سفارتی نمائندگان، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی قونصل جنرل […]
حماس کی ذیلی تنظیم عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک اسرائیلی نژاد جرمن یرغمالی ایلون اوہل کو زندہ دکھایا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 سالہ ایلون اوہل کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنایا تھا۔ جب ایلون ایک میوزیکل کنسرٹ سے واپس آرہے تھے۔ […]
اسٹیل مل پل پر ڈاکوؤں نے انویسٹی گیشن پولیس کے دو افسران سے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ ہفتے کو دن دو بجے کے وقت شعبہ تفتیش کے دو افسران سب انسپکٹر نظام لغاری اور اے ایس آئی عزیز سادہ لباس میں اسٹیل […]