ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے بائیں بازو کے گروپوں کے خلاف مزید اقدامات متوقع ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ٹرمپ جلد قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکیے، پاکستان، اور اردن کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جبکہ اُن کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات طے ہے۔
وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ یوکرین، ارجنٹینا اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے جبکہ صدر ٹرمپ اقوام متحدہ میں اہم تقریر کریں گے۔
وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ اس ہفتے ٹک ٹاک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ولین لیویٹ نے کہا کہ مغربی ممالک کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے سے صدر ٹرمپ متفق نہیں ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن میں ملاقات ہوگی۔
دریں اثنا نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
اس سے قبل دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور یہاں ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔