کانگو میں کشتی جل کر ڈوب گئی، 50 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو کے شمال مغربی علاقے میں ایک کشتی میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور سینکڑوں لاپتہ ہو گئے۔ یہ المناک حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب دریائے کانگو میں پیش آیا، جب 400 سے زائد مسافروں پر مشتمل ایک لکڑی […]

بھارتی عدالت کا ’لَو میریج‘ کرنے والے جوڑوں کو تحفظ دینے سے انکار

الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ ایسے جوڑے جو والدین کی مرضی کے خلاف اپنی مرضی سے شادی کرتے ہیں، وہ محض اس بنیاد پر پولیس تحفظ کا مطالبہ نہیں کر سکتے جب تک کہ ان کی جان یا آزادی کو حقیقی خطرہ لاحق نہ ہو۔ بھارتی میڈیا […]

ژالہ باری سے تباہی کے بعد آج اسلام آباد کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کچھ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی […]

افطار پارٹی دینے والے غیر مسلم بھارتی اداکار کیخلاف فتویٰ جاری

معروف تامل اداکار اور سیاستدان تھلپتی وجے کے خلاف آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر اور چشمہ دارالافتاء کے چیف مفتی، مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی کی جانب سے فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔ فتویٰ میں وجے پر اسلام مخالف رویے اور سیاسی مفاد کے لیے مذہبی جذبات سے کھیلنے کا الزام عائد کیا گیا […]

پاکستان کا ایران سے بارٹر پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ، 1200 ایرانی ٹرک سرحد پر پھنس گئے

ایران سے آنے والے 1200 ٹرک پاکستان-ایران سرحد پر پھنسے ہونے کے معاملے پر وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ میں ایک نئی سمری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایران اور افغانستان سے درآمدات کے لیے ’امپورٹ فارم‘ کی شرط ختم کرنے اور موجودہ بارٹر ٹریڈ پالیسی پر نظرثانی کی تجویز دی گئی […]

دھمکیوں کے بعد فلم ساز گھبرا گئے، فواد خان کی فلم کا میوزک لانچ اب کہاں ہوگا؟

معروف پاکستانی اداکار فواد خان ایک بار پھر بالی ووڈ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔ اس بار وہ نئی فلم ”عبیر گلال“ میں بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کو 9 مئی 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ […]

بے شرمی سے چوری کرنے والے اب معافی مانگ رہے ہیں، خواجہ آصف

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاسی میدان میں جنگ لڑے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک منافقوں کا ٹولہ تھی، جس سے پاکستان کی جان چھوٹ گئی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں […]

برطانوی سپریم کورٹ نے ٹرانس جینڈر کو عورت ماننے سے انکار کردیا

برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ 2010 کے ”ایکوئیلٹی ایکٹ“ (Equality Act) میں درج الفاظ ”عورت“ اور ”جنس“ صرف حیاتیاتی (بائیولوجیکل) عورت اور حیاتیاتی جنس کو ظاہر کرتے ہیں، اور اس میں وہ خواجہ سرا (ٹرانس جینڈر) خواتین شامل نہیں جو جینڈر ریکگنیشن سرٹیفکیٹ رکھتی ہیں۔ […]

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں موسلا دھار بارش سے تباہی، ندی نالے بپھر گئے، جانی و مالی نقصان

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید موسلادھار بارش نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کردیا۔ خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں نے ندی نالوں میں طغیانی پیدا کردی۔ خیبر اور تھاکوٹ بازار سمیت کئی علاقوں میں سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔ لنڈی کوتل اور گرد و نواح میں پہلے […]

کراچی میں غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملہ-4 گرفتار

نارتھ کراچی سیکٹرالیون بی غیرملکی فوڈچین کے ریسٹورنٹ پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا ۔ بدھ کو رات گئے اس حملے میں مشتعل افراد ریسٹورنٹ کے شیشے و دیگر سامان توڑ پھوڑ کرفرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی نفری پہنچ گئی۔ پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے […]