لاہور: جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال سزا

سیشن کورٹ نے ریپ کیس میں جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو 14 سال کی سزا سنادی۔    عدالت نے ملزم ڈاکٹر عبدالرحمٰن کو چودہ سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا، ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے کیس پر فیصلہ جاری کیا۔  ملزم کے خلاف 2024 میں تھانہ نواب ٹاؤن میں اینٹی […]

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ ایونٹ کے دوسرے میچ  میں پاکستان نے   سری لنکا کو شکست دی۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 18-20 اور 06-23 رہا۔ پاکستان کے آصف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی […]

دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب، پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گڈو بیراج پر پانی میں کمی کا رجحان برقرار رہنے سے آمد 385055 کیوسک اور اخراج 356834 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر […]

ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پاکستان نے ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ میں مالدیپ کو2-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپین شپ کےگروپ بی کے دوسرے میچ میں پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو1-4 کی برتری حاصل تھی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول منصور احمد نے 12 […]

پاک سعودی معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے جو کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر […]

ربیع الثانی  کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو  نے اعلان کردیا

ملک میں ربیع الثانی کے چاند کی رویت کے حوالے سے  سپارکو نے اعلان جاری کردیا۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الثانی 1447 ہجری کا نیا چاند 22 ستمبر 2025 کو رات 00:54 بجے (پاکستان معیاری وقت) پیدا ہونے کی توقع ہے۔ 23 ستمبر 2025 کو غروب […]

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں تبدیلی کردی

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق  شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع 10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے۔  اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نیشنل سیونگز اسکیمز میں […]

فاٹا ٹریبونل کے سابق چیئرمین اور ممبران کو ہٹانے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد

  پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا ٹریبونل کے سابق چیئرمین اور ممبران کو ہٹانے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کردیں۔ فاٹا ٹریبونل کے سابق چیئرمین اور ممبران کو ہٹانے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزاروں […]

لاہور: پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کے اغوا کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

لاہور میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمان کا شہری کو اغواء کرکے لاکھوں روپے تاوان وصول کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ ہربنس پورہ کے علاقے میں چار پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے روک کر شہری ندیم کو اغواء کیا اور منہ پر رومال ڈال کر ایک گھر لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق […]

راولپنڈی میں ڈینگی بےقابو ہوگیا

راولپنڈی میں ڈینگی مکمل آوٴٹ آف کنٹرول ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 413 ہوگئی ہے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں اور کلینکوں میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 400 کراس کر گئی ہے۔ طبی ماہرین نے آئیندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی پھیلاوٴ کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیے […]