ڈی آئی خان: پولیس پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ ہتھالہ کے علاقے ملنگ کے قریب دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ دو دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی پی او سجاد احمد کے مطابق دہشتگردوں نے ٹکواڑہ سے ڈیوٹی […]

اسپیکر قومی اسمبلی کا کفایت شعاری کا مظاہرہ، 3 ارب واپس قومی خزانے میں جمع

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کفایت شعاری کا مثالی اقدام اٹھاتے ہوئے مالی سال 25-2024 کے دوران قومی اسمبلی کے مختص بجٹ سے بچائے گئے 3 ارب روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرا دیے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے 12.7 ارب روپے کا بجٹ مقرر کیا گیا […]

سندھ کے سیکریٹری داخلہ نیب کے ریڈار پر، انڈر ٹرائل قیدی کو بار بار رہا کرانے کا الزام

سندھ کے سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن قومی احتساب بیورو (نیب) کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ نیب نے اقبال میمن کو 24 جون کو طلب کر لیا ہے، جس میں ان سے مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اقبال میمن […]

لاہور: معمولی تلخ کلامی پر 12 سالہ بچےکو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

لاہور کے علاقے پرانی انارکلی میں انسانیت سوز واقعے میں 12 سالہ لڑکے اویس کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا، جس میں دو نوجوانوں نے اویس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس پر پٹرول ڈال کر آگ […]

عالمی ماہرین نے مودی سرکار کے خود ساختہ جنگی کارنامے سختی سے مسترد کردیے

عالمی ماہرین کی جانب سے مودی سرکار کے خود ساختہ جنگی کارنامے سختی سے مسترد کر دئیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف امریکی ماہر امورِ سیکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کوبے نقاب کردیا ہے۔ پروفیسر کرسٹین فیئر نے کہا کہ واضح شواہد موجود ہیں کہ بھارت نے پاکستان کے مقابلے […]

کراچی:ظلم کی انتہا، باپ نے 10 ماہ کے بیٹے کو چولہے پر رکھ کر جھلسا دیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک ظالم باپ نے بیوی سے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے 10 ماہ کے معصوم بیٹے احمد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جلتے ہوئے چولہے پر رکھ کر دیا ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچہ کئی روز سے بے ہوشی کی […]

چیئرمین او آئی سی کا منصب 3 سال کے لیے ترکیہ کو مل گیا

اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے دو روزہ اجلاس کے دوران ترکیہ کو تنظیم کی تین سالہ چیئرمین شپ سونپ دی گئی، جبکہ نئے چیئرمین ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے افتتاحی خطاب میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور خطے میں امن کے لیے امت مسلمہ کے اتحاد پر […]

آئی ایم ایف نے اساتذہ اور محققین کے لیے ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد کر دی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے اساتذہ اور ریسرچرز کو 25 فیصد انکم ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز دو مرتبہ رد کر دی، جس کے بعد یکم جولائی 2025 سے یہ رعایت ختم کر دی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق چیئرمین ایف بی آر نے پارلیمانی اجلاس میں […]

قومی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں شاندار تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ قومی کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے […]

قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے […]