پاکستان اور چین کے درمیان 5 سالہ ٹیکنالوجی و مہارت کا تاریخی معاہدہ

پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی اور صنعتی مہارت کے فروغ کے لیے پانچ سالہ تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ اہم پیشرفت ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل) کے تحت پاک چین صنعتی تعاون کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملکی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ معاہدہ […]

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکہ، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال اور خیرمقدم

فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران، آرمی چیف نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کا اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اور بڑی تعداد میں پاکستانی وہاں ان سے ملاقات […]

بلوچستان کا 26-2025 کا بجٹ:حجم ایک ہزار ارب سے زائد متوقع

بلوچستان حکومت آج مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کرے گی۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کا مجموعی حجم ایک ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے، جو کہ 40 ارب روپے سرپلس بجٹ ہو گا۔ […]

اسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلی پر جسٹس بابر ستار کے تحفظات، چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے ہائیکورٹ رولز 2025 میں کی گئی تبدیلیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس کو ایک اہم خط لکھ دیا ہے۔ خط میں انہوں نے رولز میں ترمیم کو آئینی و قانونی طریقہ کار کے خلاف قرار دیا ہے۔ جسٹس بابر ستار […]

ایف آئی اے کی کارروائی: 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس گرفتار

ایف آئی اے لاہور نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر، ٹھوکر بائی پاس پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں عمران خان، نوید آزاد، عبدالشکور، شفیق احمد، ناصر حسین اور زاہد اقبال شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان […]

آن لائن پیمنٹ یا بینکنگ اب مزید خطرے میں! ہیکرز گوگل کا لنک استعمال کرنے لگے

ماہرینِ سائبر سیکیورٹی نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ ایک نیا خطرناک ہیکنگ حملہ منظر عام پر آیا ہے، جس میں ہیکرز نہایت چالاکی سے گوگل جیسے معتبر اور مشہور ڈومینز کا سہارا لے کر لوگوں کے کمپیوٹرز میں نقصان دہ وائرس (مالویئر) ڈال رہے ہیں۔ یہ حملہ اس قدر مہارت […]

معاذ صفدر کا اپنی اہلیہ کو عظیم الجثہ تحفہ دینا مہنگا پڑگیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور فیملی وی لاگرمعاذ صفدر نے اپنی اہلیہ صبا صفدر کو سالگرہ پر ایک انتہائی مہنگا گلدستہ تحفے میں دیا، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ اس قیمتی تحفے کی قیمت تقریباً تین سے چار لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے، جسے معاذ نے ایک ٹرک کے ذریعے اپنی […]

مسلم ممالک کا مشرق وسطیٰ کو جوہری اور دیگر تباہ کن ہتھیاروں سے پاک بنانے کی فوری ضرورت پر زور

ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے اور خطے میں جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مشرق وسطیٰ میں تیزی […]

ون ڈے کرکٹ میں دو نئے قوانین نافذ ، آج سے اطلاق ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ میں دو نئے قوانین کا اعلان کر دیا ہے، جن کا اطلاق آج سے ہونے والے تمام میچز پر ہوگا۔ پہلا قانون 34 اوورز کے بعد گیند کے انتخاب سے متعلق ہے۔ نئے ضابطے کے مطابق 34اوورز کے بعد باولنگ سائیڈ باقی میچ کے لیے […]

اسرائیل کے بڑے حملے کا امکان، ٹرمپ کا ایرانی شہریوں کو شہر چھوڑنے کا حکم

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے اور ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کے ممکنہ بڑے حملے کا خدشہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے شہریوں کیلئے رات دو بجے ہنگامی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تہران کے دس ملین سے زائد افراد فوری طور […]