دھریندر کی کامیابی؛ رنویر سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکی؛ 10 کروڑ بھتہ طلب

مودی حکومت میں بالی ووڈ سپر اسٹارز بھی جرائم پیشہ گروہوں اور گینگسٹرز سے محفوظ نہیں رہے ہیں جن کا تازہ شکار رنویر سنگھ بنے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھریندر کی شاندار کامیابی کے بعد ایکشن ہیرو رنویر سنگھ کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ بدنام زمانی بشنوئی گینگ نے اداکار سے 10 کروڑ روپے بھتہ […]

سر پر چھت اور ایک وقت کی روٹی کیلئے روسی نوجوان کا انتہائی قدم

روس میں بے روزگاری سے تنگ آئے ایک نوجوان نے سر پر چھت اور ایک وقت کی روٹی کے لیے انتہائی قدم اٹھا لیا۔ روسی میڈیا کے مطابق بشکورتستان کے ایک علاقے سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے بم کی افواہ پھیلا کر خود کو کامیابی کے […]

سندھ اسمبلی میں ایم پی اے کو دھمکی کا ڈراپ سین، ایم کیو ایم اراکین میں صلح بھی ہوگئی

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی شوکت راجپوت نے اجلاس کے دوران ایوان میں انکشاف کیا کہ انہیں اپنی ہی پارٹی کے ایم پی اے کی جانب سے دھمکی دی جارہی ہے تاہم بعد میں دونوں اراکین کے درمیان صلح صفائی ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت صورتحال […]

صدر ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا؛ عالمی ٹیرف کالعدم؛ امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ

امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ سنا دیا جن نے عالمی سطح پر کھلبلی مچادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالتِ عظمیٰ نے اکثریتی فیصلہ سناتے ہوئے صدر ٹرمپ کے گزشتہ سال سے نافذ کیے گئے عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے […]

محکمہ موسمیات کا شہر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے شہر میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعے کو معمول سے تیز ہوائیِں چلیں اور رفتار 34 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ متاثر ہوکر 4 کلومیٹر رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر میں دوسرے روز […]

کراچی ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی کراچی زون کے مطابق کراچی کے ہوائی اڈے پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والے مسافروں […]

اسلام آباد میں ڈولفن پولیس اہلکاروں کا مرد اور خاتون پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی پولیس کے ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں کی جانب خاتون سمیت مرد پر تشدد کیا گیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ کی حدود ایف 8 میں ڈولفن اہلکاروں نے شہری پر تشدد کیا جس کی ایک ویڈیو سامنے آئی۔ ڈولفن اہلکاروں نے شہری اور اس کی بیوی کو […]

بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل؛ زندہ بچ جانے والی خاتون نے دل دہلا دینے والی کہانی سنادی

بدنامِ زمانہ جنسی اسکینڈل کے مرکزی مجرم جیفری اپیسٹین کے جنسی استحصال کی شکار رہنے والی خاتون رینا نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رینا نے بتایا کہ جب ان کی عمر 21 برس تھی تو ایپسٹین نے انہیں شدید ذہنی، جسمانی اور جنسی اذیت کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے […]

مسافروں کو رشوت لے کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایف آئی اے افسر سمیت 4 اہلکار گرفتار

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے رشوت لے کر غیر قانونی طور پر شہریوں کو رشوت لے کر بیرون ممالک اور یورپ بھیجنے والے ایف آئی اے امیگریشن کے افسر سمیت 4 کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن عملے کی مبینہ ملی بھگت سے […]

سالانہ 60 ارب کی گیس چوری ہوتی ہے نقصان صارفین پر ڈالتے ہیں، سوئی گیس حکام کا اعتراف

سوئی گیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں سالانہ 60 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے جس میں 30 ارب سوئی ناردرن اور 30 ارب سوئی سدرن سے چوری ہوتی ہے اوگرا کی حد تک نقصانات کا بوجھ صارفین پر منتقل کیا جاتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سید مصطفیٰ محمود کی […]