سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان ایک بار پھر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے، اس سلسلے […]
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جامع عالمی معیشت میں مزاحم غیر منصفانہ تجارتی طریقہ ہائے کار اور مارکیٹ تک رسائی میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جامع عالمی معیشت انتخاب نہیں ضرورت ہے۔ پاکستان جیسے بہت سے ترقی پذیر ممالک ایسی عالمگیریت کا ماڈل چاہتے […]
پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاق اور صوبوں کے حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی فعال کر دی گئی ہے، جس کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سونپی گئی ہے۔ پندرہ رکنی اس کمیٹی میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان […]
انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مینا خان آفریدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔ مینا خان آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی عہدیدار ہونے کے باعث وہ پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتے، اسی […]
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے کو ارمغان سے تفتیش کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی […]
روہڑی کے علاقے لیفٹ بیراج روڈ پر جھگیوں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 25 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، متعدد جھونپڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، آتشزدگی […]
سندھ ہائیکورٹ نے ساحرحسن منشیات کیس آئینی بینچ کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔ آئندہ سماعت آئینی بینچ کے روبرو ہوگی۔ سندھ ہائیکورٹ میں معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست کو آئینی بینچ کے دائرہ کار […]
خیبر پختونخوا کا رمضان ریلیف پیکیج پی ٹی آئی کارکنوں میں تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایم این اے، ایم پی اے اور صوبائی وزیر کے پانچ، پانچ ہزار افراد کو رقوم ملیں۔ خیبر پختونخوا کا 10 ارب 20 کروڑ کا رمضان ریلیف پیکیج پی ٹی آئی کے پارٹی ورکرز میں تقسیم کردیا گیا۔ […]
پشاور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ سوات میں بارش اور غذر میں برف باری سے جاتی سردی لوٹ آئی۔ دنیا کے بلند ترین پولو گرائونڈ شندور میں برفباری ہوئی۔ جبکہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور ہزارہ ڈویژن میں بارش کا سلسلہ 18 گھنٹے تک جاری رہنے کی پیش گوئی […]
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کو 14 روز کیلئے شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد میں پیکا قانون کے تحت درج مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید […]