انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے بھارت کو جیت کیلیے 311 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے فیصل شینو زادہ کی 110 اور عزیراللہ نیازی کی ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے دیپیشن دیوندران اور کانشک چوہان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔