پاکستان نے بھارت میں ہونے والے اے وی سی والی بال نیشنز کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے بھارت میں ہونے والے اے وی سی والی بال نیشنز کپ 2026 میں شرکت کا حق حاصل کرلیا۔ ایشین والی بال کنفیڈیشن کے تحت ایونٹ بھارت کی میزبانی میں 20 جون سے 28 جون تک احمد آباد میں منعقد ہوگا،تاہم 12ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت مبہم ہے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن […]

ملکی پیٹرولیم کمپنی نے 47 ارب کی لیوی چوری تسلیم کر لی

ملکی پیٹرولیم کمپنی نے 47 ارب کی لیوی چوری تسلیم کر لی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی انکوائری کے بعد ملکی پیٹرولیم کمپنی نےسرکاری خزانے میں ایک ارب روپے کی رقم جمع کرادی جبکہ بقیہ رقم کی ادائیگی کے لئےچیکس  اور پراپرٹی کو گارنٹی کے طور پر جمع کروادیا۔ […]

راؤ عبدالکریم آئی جی پنجاب تعینات، عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے بنانے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ  راؤ عبدالکریم کو نئے آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اہم انتظامی تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت موجودہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی […]

مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس سے تیل لینا بند اور ٹرمپ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدے پر باہمی اتفاق ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جو شراکت داری اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔ معاہدے کے تحت امریکی حکومت بھارت پر عائد جوابی […]

کال سینٹر فراڈ؛ چین میں میانمار کے 4 مجرموں کو پھانسی؛ مجموعی تعداد 15 ہوگئی

چین نے میانمار کے شمالی علاقے میں قائم فراڈ اور جرائم کے مراکز سے منسلک مزید 4 ملزمان کو سزائے موت دے دی. عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان ملزمان پر بڑے پیمانے پر آن لائن فراڈ، ٹیلی کام اسکیمیں، منشیات اسمگلنگ اور قتل جیسے سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا۔ […]

ملک میں رمضان المبارک سے پہلے ہی مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کر دیا

ملک میں رمضان المبارک سے پہلے ہی مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، گزشتہ ماہ(جنوری) ملک میں مہنگائی کی شرح 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ سالانہ بنیادوں پر 5.80 فیصد ریکارڈ کی گئی، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے بارے ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق […]

گریمی ایوارڈ جیتتے ہی بلی ایلش کا امریکی امیگریشن ادارے کے خلاف سخت بیان

لاس اینجلس میں ہونے والی 68 ویں گریمی ایوارڈز تقریب میں امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے اپنے گانے ’’WILDFLOWER‘‘ کے لیے سونگ آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرلیا، تاہم ایوارڈ وصول کرتے وقت ان کی تقریر موسیقی سے زیادہ سیاسی مؤقف کے باعث خبروں کی زینت بن گئی۔ اپنے بھائی اور شریک مصنف فِنیاس […]

حافظ نعیم کے 14 فروری دھرنے پر شارع فیصل بند نہیں کرنے دیں گے سخت اقدامات ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سنا ہے کہ 14 فروری کو حافظ نعیم الرحمن دھرنا دیں گے۔ شارع فیصل پر ٹریفک روکنے نہیں دیں گے آئندہ سخت اقدامات ہونگے۔ حافظ نعیم سیٹ چھوڑیں تاکہ کوئی اور آجائے۔ منتخب کرنے والے حلقے کی عوام کو حافظ نعیم نے پریشانی میں مبتلا کر دیا […]

عمران خان قومی یکجہتی کی علامت ہیں ان سے ملاقات کے بغیر یکجہتی کیسے آئے گی؟ بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان جو قومی یکجتی کی علامت ہیں ان سے ملاقات نہیں ہوسکتی تو قومی یک جہتی کیسے آئے گی؟ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بلوچستان پر حملہ پورے پاکستان […]

روس میں آسمان پر ’چار چاند‘ لگ گئے!

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں رات کے آسمان پر چار چاند چمکتے دیکھ کر مقامی افراد لوگ اُس وقت حیران و ششدر رہ گئے ۔ یہ نایاب منظر اتوار کی رات دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا […]