پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو مقدمہ سے اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انسداددہشت گردی عدالت […]

سندھ نے 30 سال میں کافی ترقی کرلی، لوگ ملک سے باہر نہ جائیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 برس میں ہم نے کافی ترقی کی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے صوبے کے اہل لوگ ملک سے باہر نہ جائیں۔  مقامی ہوٹل میں سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سیمینار سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سندھ نے کافی […]

بزدار دور میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات میں بیوروکریسی کا عدم تعاون سامنے آگیا

بزدار دور میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات میں بیوروکریسی کا عدم تعاون سامنے آگیا۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں 19 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کے لئے ایک بھی ڈپٹی کمشنر اجلاس میں آن لائن شریک نہ ہوا۔  ڈپٹی کمشنرز کے آن لائن اجلاس میں شریک نہ ہونے […]

پاکستان تنظیم برائے انسدادِ کیمیائی ہتھیار کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رُکن منتخب

پاکستان کو تنظیم برائے انسدادِ کیمیائی ہتھیار (OPCW) کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے 2026ء  تا 2028ء  دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ انتخاب 24 تا 28 نومبر کو دی ہیگ میں منعقدہ  کانفرنس کے 30ویں اجلاس کے دوران ہوا۔ واضح رہے کہ 193 رکن ممالک  کا حامل […]

سزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا ہے،آئینی عدالت بنالی،کام پھربھی نہیں ہورہے،جسٹس محسن کے سخت ریمارکس

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی  نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو اس عدالت نے سزا دی ہوئی تھی، اسے صدر میڈل پہناتا ہے، اب تو آپ لوگوں نے آئینی عدالت بنا لی پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ […]

وفاقی آئینی عدالت میں تمام کیسز کی فائلنگ صرف اسلام آباد میں کرنے کا سرکلر جاری

وفاقی آئینی عدالت میں تمام کیسز کی فائلنگ صرف اسلام آباد میں کرنے کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے. وفاقی آئینی عدالت نے سرکلر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عدالت کے تمام کیسز کی فائلنگ اب صرف اسلام آباد میں ہی کی جائے گی، جس کے تحت تمام درخواستیں، اپیلیں، پٹیشنز اور دیگر […]

پیپلز پارٹی کی سندھ میں بلدیاتی قانون  میں بڑی تبدیلیاں کرنے کی تیاری

سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی صوبے میں نافذ بلدیاتی قانون میں بعض تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ بلدیات سندھ اور محکمہ قانون کے ماہرین سندھ لوکل گورنمنٹس ایکٹ 2013 میں متوقع ترامیم پر مبنی ڈرافٹ کی تیاری میں مصروف ہیں، جو باضابطہ منظوری کے لیے سندھ کابینہ […]

ورزش اور ڈائٹنگ کے بغیر سردی میں وزن کم کرنے کا حیرت انگیز طریقہ

جسمانی وزن بڑھ جائے، خاص طور پر پیٹ آگے نکل آئے تو اکثر لوگ ڈائٹنگ، سخت ورزش یا مہنگے فٹنس پلانز کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔ مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزن میں کمی کا ایک ایسا طریقہ بھی موجود ہے جس کے لیے نہ جم جانا پڑتا ہے، نہ کیلوریز گننے کی […]

مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلادیش سمیت آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں مزید 3 […]

لبنان میں اسرائیلی حملے: اقوام متحدہ کا سخت ردعمل، فوری تحقیقات کا مطالبہ

جنیوا: اقوام متحدہ نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے مہلک اسرائیلی فضائی حملوں کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے. اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو تقریباً ایک سال گزرنے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مسلسل […]