پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے توسیعی منصوبے کے لیے 100 ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ توسیعی منصوبے میں نئی ٹرمینل بلڈنگ، کارگو ویلیج سمیت دیگر تعمیرات ہوں گی اور اس کے لیے پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی انتظامیہ نے توسیعی منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نیا ماسٹر پلان بھی توسیع منصوبے کا حصہ ہوگا، جس میں نئے کنٹرول ٹاور، فائر اسٹیشن سمیت ڈومیسٹک ٹرمینل بلڈنگ توسیعی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح مسافروں کی تعداد میں اضافے اور آئندہ 10 سال کی گنجائش کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ توسیعی منصوبے پر کام ہوگا۔