ٹنڈوالہ یار :دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

ٹنڈوالہ یارمیں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پہلا حادثہ بکیرا روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں امان اللہ شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون اور ایک بچی زخمی ہو گئیں۔

دوسرا حادثہ کیریا شاخ کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں بھی ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔

کراچی کے بعد لاہور میں بھی ڈمپر لوگوں کو روندنے لگے، 5 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Similar Posts