ہری پور میں نامعلوم افراد کے ڈنڈوں اور پتھروں سے تشددکے دوران نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ایبٹ آباد میں بھی عدالت کے باہر فائرنگ سے ایک شخص قتل ہو گیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ہری پور: خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے گاؤں ”بیل“ میں نامعلوم افراد نے 26 سالہ نوجوان کو ڈنڈوں اور پتھروں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق، نوجوان کو بری طرح مارا گیا اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابھی تک حملے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، اور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔