زنانہ پتلون پہننے والے مرد کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟ بالآخر خواتین کی جدوجہد مان گیا

0 minutes, 0 seconds Read

ہر عورت کے ساتھ ایک چھوٹا سا بیگ ہوتا ہے اور اب مرد جان جائیں گئے کہ ایسا کیوں ہے۔ ایک شخص نے خواتین کی پتلون پہن کر خود دیکھا اور حیرت انگیز طور پردریافت کیا۔

یہی سوال ایک امریکی شخص نک ولکنز کے ذہن میں آیا کہ خواتین ہروقت اپنے ساتھ کیوں رکھتی ہیں۔ انہوں نے خود اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا فیصلہ کیا۔ نک نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں خواتین کی پتلونوں کی جیبوں کا جائزہ لیا اورحیرت انگیز دریافت سب کے ساتھ شیئر کی۔

خوبصورت لڑکی سے شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، دُلہن نے لاکھوں کا چونا لگا دیا

انہوں نے بتایا کہ وہ اکثر خواتین کی چھوٹی جیبوں کے بارے میں سنتے ہیں، اس لیے انہوں نے خود ایک خواتین کی جینز پہن کر جیبوں کی گہرائی چیک کی۔

جینز پہن کرنک نے دیکھا کہ جیبیں کتنی چھوٹی اور کم گہری ہیں، یہاں تک کہ ان کا فون اور بٹوہ جیب میں فٹ نہیں ہو سکے۔

کپڑوں اور جوتوں سے زنگ کے دھبے دور کرنے کے 5 آسان طریقے

انہوں نے سامنے کی دونوں جیبیں آزمائیں اور ہر دو کی چھوٹے سائز پر حیران رہ گئے۔ فون اور بٹوے کو جیب میں رکھنے کی کوشش ناکام رہی، جس کی وجہ سے ان کو سمجھ آ گیا کہ خواتین ہینڈ بیگ کیوں استعمال کرتی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں نک نے ڈیزائنرز کو مشورہ دیا کہ خواتین کے کپڑوں کی جیبیں زیادہ گہری اور کارآمد بنائی جائیں تاکہ خواتین بغیر بیگ کے بھی آسانی سے اپنے ضروری سامان رکھ سکیں۔

نک ولکنز کی یہ ویڈیو اب تک 8 ملین سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے اور اس پر ہزاروں تبصرے آ چکے ہیں۔

کچھ صارفین نے بتایا کہ بعض خواتین کی جیبیں تو مکمل طور پر جعلی ہوتی ہیں، جبکہ کئی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جیبیں جان بوجھ کر چھوٹی رکھی جاتی ہیں تاکہ خواتین بیگز خریدنے پر مجبور ہوں۔

کچھ خواتین نے بھی شیئر کیا کہ وہ فون کو پچھلی جیب میں رکھتی ہیں مگر چوری کا خطرہ ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔

یہ تجربہ مردوں کے لیے ایک نئی بصیرت ثابت ہوا کہ خواتین کے لیے بیگ رکھنا صرف فیشن کا حصہ نہیں بلکہ ایک ضروری ضرورت ہے۔

Similar Posts