ڈیوس: وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف اشارہ، ویڈیو وائرل

ڈیوس میں بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط  کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت تقریب میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز  بن گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  تقریب کے […]

وادی تیراہ میں نقل مکانی کی ڈیڈ لائن میں دو روز کی توسیع

وادی تیراہ میں علاقہ میدان سے نقل مکانی کی ڈیڈ لائن میں 2 روز کی توسیع کردی گئی، متاثرین 25 جنوری کے بجائے 27 جنوری تک نقل مکانی کرسکیں گے، توسیع کا فیصلہ جاری بارشوں کے باعث نقل مکانی میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد مہمند نے بتایا کہ درجنوں […]

متنازع ٹویٹس کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس سے متعلق کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ سماعت کے […]

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی ایک بار پھر دعوت

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے ایک بار پھر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کا واحد مؤثر راستہ مذاکراتی عمل ہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے […]

پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تینوں میچز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔ سیریز کا دوسرا میچ علی نقوی کا بطور ریفری پچاسواں میچ ہوگا۔ علی نقوی نے بطور ریفری […]

لاہور میں نجی کالج کے سی ای او کو اغوا کرلیا گیا 

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے نجی کالج کے سی ای او کو اغوا کرلیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق عابد وزیر خان کے اغوا کا مقدمہ مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔  مغوی کو آفس سے جاتے ہوئے گاڑی روک کر اغوا کیا گیا۔  ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عابد وزیر […]

کینیڈا: پاکستانی ہائی کمشنر اور پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کا عزم

کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اوٹاوا میں کینیڈا کے وزیرِ خارجہ کے پارلیمانی سیکریٹری اور رکنِ پارلیمنٹ رابرٹ اولیفینٹ سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہائی کمشنر محمد […]

ٹرمپ کا ’بورڈ آف پیس‘ لانچ، دیرپا امن کے لیے مسلح گروہوں کو اسلحہ ترک کرنا ہوگا، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈیوس میں ایک تقریب کے دوران اپنے مجوزہ عالمی فورم ’بورڈ آف پیس‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ بورڈ بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے تشکیل دیا جا رہا ہے، جس کی مستقل رکنیت کے […]

خیبر پختونخوا؛ مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون و بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 16 زخمی

خیبر پختونخوا میں  مختلف ٹریفک حادثات میں  خاتون و بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق  اور 16 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں مین انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے قریب مسافر کوچ اور ایف سی بس کے درمیان افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں […]

لوگوں کو بھتے کے چکر میں جلانے والے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنیکی باتیں کر رہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے بھتے کے چکر میں لوگوں کو زندہ جلایا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ آج ایک صاحب کی پریس کانفرنس سنی کہ […]