بنوں: نجی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم افراد کا حملہ، تمام کنسٹرکشن کی مشینری جلا دی

​​​​بنوں میں سرکلر روڈ پر نجی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے  حملہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس  نے کہا کہ  نامعلوم افراد نے کیمپ میں موجود تمام کنسٹرکشن کی مشینری جلا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سے 25 نامعلوم افراد گزشتہ رات کیمپ میں داخل ہوئے تھے۔ پولیس نے کہا […]

پشاور: سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ سی ٹی ڈی  نے کہا کہ ہلاک دہشتگرد کا تعلق TTP گنڈاپور گروپ سے ہے پولیس چیک پوسٹ حملے میں  بھی ملوث تھا۔  دہشتگردوں کی فائرنگ کے بعد سی ٹی ڈی اور فورسز کی جوابی […]

باجوڑ میں ارکان اسمبلی اور عمائدین کا جرگہ، صوبے میں قیام امن کے لیے وزیراعلیٰ کا ساتھ دینے کا اعلان

باجوڑ میں ارکان اسمبلی اور عمائدین پر مشتمل جرگے نے صوبے میں قیام امن کے لیے وزیراعلیٰ کے پی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ضلع باجوڑ کے پارلیمنٹیرینز، قومی مشران اور عمائدین پر مشتمل جرگے کا انعقاد ہوا۔ باجوڑ جرگے نے […]

راجن پور پولیس کی کچہ کریمنلز کیخلاف بڑی کامیابی، 11 انتہائی مطلوب ڈاکو سرنڈر

راجن پور پولیس نے کچہ کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔ پولیس نے کچہ عمرانی، سکھانی اور کچہ کراچی کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف مؤثر ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں […]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم کو غزہ امن بورڈ میں شرکت کی دعوت دے دی

غزہ میں امن کے لیے عالمی کوششوں میں پاکستان  کو بڑی کامیابی ملی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم کو غزہ امن بورڈ میں شرکت کی دعوت دے دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں قیام امن کے لے لے پاکستان کی  شمولیت جاری رہے گی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ […]

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود اور بہت سرد رہنے جبکہ بالائی و پہاڑی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال بالائی و زیریں، دیر بالائی و زیریں، باجوڑ، مہمند، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا […]

چیک جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ: پاکستانی کھلاڑی مہوش علی حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی

پاکستان کی معروف اسکواش کھلاڑی مہوش علی چیک جونیئر اوپن 2026  کے سیمی فائنل میں حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج  مہوش علی کی حالت قدرے بہتر ہے، اہل خانہ نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق […]

ایف آئی اے کی کارروائی،  ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان  گرفتار 

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن اور انسداد انسانی اسمگلنگ سیلز نے دو مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی ذرائع اختیار کرنے و  جعلی رہاہشی کارڈ پر پرتگال  جانے کی کوشش کرنے سمیت  ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے […]

پشاور؛ زنانہ کپڑوں میں ملبوس موبائل اسنیچر خواجہ سرا گرفتار

پشاور کے علاقے حیات آباد میں موبائل اسنیچنگ کی انوکھی واردات کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسنیچر خواجہ سرا نکلا جس نے کپڑے بھی خواتین کے پہن رکھے تھے، ہنی نامی خواجہ سرا کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ شہری سے گن پوائنٹ پر موبائل اور رقم چھیننے کے دوران واقعہ پیش […]

ایران کے فسادات کے پیچھے کون؟ کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر کا چونکا دینے والا انکشاف

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے معروف پروفیسر جیفری سیکس نے ایران میں حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران میں جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے وہ کسی داخلی ناکامی کا نتیجہ نہیں بلکہ بیرونی مداخلت کا شاخسانہ ہے۔ پروفیسر جیفری سیکس نے کہا […]