حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات اور فراڈ سے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں حسنین اظہر اور محمد عاطف کو آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا۔
مسافر حسنین اظہر نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر پرتگال جانے کی کوشش کی جبکہ محمد عاطف نامی مسافر غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے لئے ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔
دونوں کو مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے بنی۔
دوسری جانب ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کے 2 ملزمان طاہر شہباز اور ربنواز کو اسلام آباد سے گرفتارکرکیا۔
ملزمان شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہیں ملزمان نے جعل سازی سے 12 معصوم شہریوں کو امریکہ بھجوانے کی کوشش کی۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری امریکی سفارتخانے کی نشاندی پر عمل مین آئی جس پر ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گی جبکہ ملزمان کے دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔