خیبرپختونخوا کے مختلف دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے بڑے آبی ذخائر اور دریا خطرناک سطح سے نیچے ہیں، تاہم پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ 87 ہزار کیوسک جبکہ […]
محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی کا عمل مکمل کرلیا ہے، جس کے تحت 93 ہزار سے زائد پرائمری اسکول اور جونیئر ایلیمنٹری اساتذہ کو آفر لیٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس تاریخی پیش رفت کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کیا۔ اپنے […]
اسرائیل پر یمن کی جانب سے ایک میزائل داغا گیا، جسے اسرائیلی فضائیہ نے روک لیا۔ یمن کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔ اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے سمجھا تھا […]
پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں سیکیورٹی گارڈ نے بزرگ خاتون پر بدترین تشدد کیا، بل درست کرانے آئی خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس ای واپڈا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ شیخوپورہ […]
ملک میں پولیو کا ایک اورکیس سامنے آگیا۔ رواں سال کیسز کی تعداد 14 ہوگئی۔ پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کے کیسز کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق نیا کیس شمالی وزیرستان کے میرانشاہ سے […]
ایلون مسک کی تنقید اور مخالفت کام نہ آئی، امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کا ’بڑا خوبصورت بل‘ بمشکل منظور کرلیا۔۔۔سینیٹ میں بل کی حمایت اور مخالفت میں پچاس، پچاس ووٹ پڑے تو نائب صدر جے ڈی وینس کے فیصلہ کن ووٹ سے بل پاس کروایا گیا۔ امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ٹیکس […]
اسلام آباد میں جانوروں کے تحفظ پر مامور ملازمین ہی جانوروں کے دشمن بن گئے، سی ڈی اے ملازمین مارگلہ ہلز میں نایاب ہرن کا شکار کرنے لگے جبکہ ملازمین کی ہرن کے شکار کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے ملازمین ہی مارگلہ ہلز میں […]
پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے اپنے پہلے باضابطہ خطاب میں انہوں نے کہا کہ بطور صدر نمائندگی کرنا پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا […]
کراچی گلستان جوہر میں اجرت مانگنے پر دکاندار نے خواجہ سرا پر تشدد کیا، جس پر خواجہ سراؤں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان میں اجرات مانگنے پر دکاندار نے خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا، خواجہ سرا کمیونٹی احتجاج کے لیے جوہر تھانے پہنچ گئی، مظاہرے […]
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ فنانس بل 2025 کی منظوری دے دی جبکہ بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے سندھ فنانس بل 2025 کی منظوری دے دی، کامران ٹیسوری کی منظوری کے بعد بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا۔ فنانس بل میں موٹر سائیکل کو لازمی […]