وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت تصدیق شدہ کسانوں کو یوریا کھاد کی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سبسڈی کی ادائیگی 2 فروری 2026 (پیر) سے شروع ہوگی۔ سردار محمد بخش مہر کا مزید کہنا تھا […]
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے دوسرے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں تین جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان ٹیم میں فخر زمان، شاہین آفریدی اور سلمان مرزا کی جگہ […]
گھریلو تشدد بل کی منظوری کے بعد بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کا مقدمہ سامنے آ گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں شوہر کو گولی مار کر قتل کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ لاریب نے 2 روز قبل گھریلو چپقلش کے […]
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل افریدی نے کہا ہے کہ مجھے اپنے قائد عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ کے پی ہاؤس اسلام اباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ میں صوبے کے ساڑھے چار کروڑ عوام کا […]
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (پی اے ایف ڈی اے) اور لیبارٹری آپریشنز کو لانچ کردیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں 20ممالک کے سفارتکاروں کی شرکت رہی۔ وزیراعظم […]
امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گزشتہ ایڈیشن کے 10 کھلاڑیوں سمیت 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت ایک مرتبہ پھر مونانک پٹیل کریں گے۔ کپتان مونانک پٹیل کے علاوہ جَیسی سنگھ، اینڈریز غوث، ملند کمار، شایان جہانگیر، ہرمیت سنگھ، نوستھش کینجیگے، شیڈلی وان […]
لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بینچ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 9 طالبہ زیادتی کے بری کئے گئے ملزم کا بریت فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کمرہ عدالت میں ملزم کو ہتھکڑیاں لگوا دیں۔ راولپنڈی۔ہائی کورٹ نے بری کرنے کا حکم منسوخ کر کے عمر قید سزا سنا دی، ہائی کورٹ نے بریت کا فیصلہ منسوخ […]
معاہدوں کے تقدس اور عالمی امن کے تحفظ پر پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اہم نشست منتقد کی جس میں سلامتی کونسل کے اراکین کے علاوہ دنیا کے تمام خطوں سے تعلق رکھنے والے رکن ممالک نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت آریا فارمولا کے تحت اہم اجلاس […]
بنوں میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنوں روڈ رنگین آباد کے مقام پر نامعلوم افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کرک کی ایمبولینسیز اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر […]
شیراکوٹ میں ڈاکوؤں نے شہری سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔ پولیس کے مطابق اصغر نامی شخص رکشہ میں دو بیگوں میں بھاری رقم لے جا رہا تھا۔ دورانِ سفر دو ڈاکوؤں نے رکشہ کو روک کر بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں […]