انسٹاگرام صارفین کا ڈیٹا لیک، 17.5 ملین اکاؤنٹس متاثر ہونے کا خدشہ

دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے صارفین کی ذاتی معلومات لیک ہونے اور 17.5 ملین صارفین کے  متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ سائبر سیکیورٹی کمپنی میلویئربائٹس […]

خیبرپختونخوا؛ سی ٹی ڈی کی جمرود میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ٹی) نے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں شاہ کس بائے پاس […]

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس جمعرات کو طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس  جمعرات کو طلب کیا گیا ہے جس میں ٹیموں کے انتخاب  سمیت اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ پی ایس ایل گورننگ کونسل کا یہ اجلاس ورچوئل ہوگا جس میں  نئے سیزن کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔  پی ایس ایل حکام  اب اعلان […]

ریسٹورنٹ ملازم کو روٹی پر تھوکنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک ریسٹورنٹ ملازم کی جانب سے روٹی پر تھوکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد میں واقع چکن پوائنٹ نامی ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں ملازم کو روٹی تندور پر […]

ملک میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے پیچھے امریکا اور اسرائیل ہیں، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں جاری ہنگامہ آرائی اور احتجاج پر عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ان کے خدشات کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اس ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کے پیچھے امریکا اور اسرائیل ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری نشریاتی […]

نئی پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ کا  کپتان کون ہوگا؟ ممکنہ اسکواڈ سے متعلق اہم خبر آگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں سیزن میں شامل ہونے والی نئی ٹیم سیالکوٹ کے کپتان اور ممکنہ اسکواڈ سے متعلق فرنچائز مالک نے اہم اشارے دے دیے ہیں۔ پی ایس ایل میں اس سال دو نئی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں جن میں ایک حیدرآباد جبکہ دوسری سیالکوٹ کے نام سے میدان […]

9 مئی واقعات، غیرمصدقہ ویڈیوز کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما کا سخت ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور میں 9 مئی واقعات کی فرانزک رپورٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھائی سال بعد غیر مصدقہ ویڈیوز کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا […]

پاکستان انڈر 19 ٹیم مسونگو سے بولاوائیو پہنچ گئی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے مسونگو سے بولاوائیو  پہنچ گئی۔  ٹیم مسونگو سے بولاوائیو روانہ ہو کر بولاوائیو پہنچ گئی جہاں وہ ایونٹ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیموں کے درمیان […]

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ تاخیر کا شکار ہے۔ دمبولا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ کا ٹاس ابھی تک بارش کے باعث نہ ہوسکا جس کی وجہ سے تاحال میچ تاخیر کا شکار ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے ٹی […]

اگر آئی سی سی بھارت کو نہیں روک سکتا تو آئی سی سی بند کردیں، سابق کرکٹر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے کرکٹ کے میدانوں میں بھارتی رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارت کو نہیں روک سکتا تو آئی سی سی بند کر دیں۔ سابق کرکٹر سعید اجمل نے کراچی میں ایک تقریب میں گفتگو […]