دیربالا میں اغوا ہونے والے بچے کی لاش مل گئی

0 minutes, 0 seconds Read
دیربالا میں تین روز قبل دوبندو سے اغوا ہونے والے بچے کی لاش مل گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچے کے اغوا اور قتل میں مبینہ ملوث ملزم کوئی اور نہیں بلکہ اس کا چچا زاد بھائی نکلا۔

دیربالا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر بچے کی لاش برآمد کی۔ 

واضح رہے کہ دیربالا کے علاقے دو بندو میں بچہ گھر کے سامنے سے اغوا ہوا تھا۔ اغوا کاروں نے بچے کی بازیابی کے لئے ورثا سے بھاری تاوان طلب کیا تھا۔ 

پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی تھیں۔

Similar Posts