ٹیکس وصولی کا تنازع؛ عدالت نے چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت 6 افسران معطل کر دیے

0 minutes, 0 seconds Read
سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایم سی گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کے تنازع سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت 6 افسران کو معطل کر دیا۔

ہائیکورٹ میں ٹی ایم سی گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کے تنازع سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل احمد مسعود ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالت نے ٹاؤن کے درمیان ٹیکس وصولی کا تنازع حل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ٹی ایم سی ابراہیم حیدری نے ٹیکس وصولی کے لیے جامشورو پر غیر قانونی چنگی بنا دی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے موقف دیا کہ عدالتی احکامات کے برخلاف ٹی ایم سی ابراہیم حیدری غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کر رہا ہے، ناظر کی رپورٹ میں بھی غیر قانونی چنگی کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت 6 افسران کو معطل کر دیا۔ معطل افسران میں ٹاؤن میونسپل کمشنر، ڈائریکٹر ٹیکس، ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹیکس افسر اور کانٹریکٹر شامل ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک توہین عدالت کے ملزمان سے شوکاز نوٹس کا جواب طلب کرلیا۔

Similar Posts