یمن کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے بعد سائرن بج اٹھے۔
عرب میڈیا کے مطابق یمن کے میزائل حملے پر مقبوضہ بیت المقدس میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل حملے کے خطرے پر تل ابیب کا بن گورین ایئر پورٹ بند کر دیا گیا۔
روس نے یوکرین پر آفت ڈھا دی، روسی بیلسٹک میزائل حملے میں 31 افراد ہلاک ، 90 سے زائد زخمی
عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے یمن سے فائر کیے گئے 2 میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آنے والے میزائل پر ایک انٹرسیپٹر لانچ کیا گیا ہے۔
بھارت کی دوا ساز کمپنی پر روس کا میزائل حملہ
رپورٹ کے مطبق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی سامنے نہیں آئی۔ یمنی حوثی گروپ نے ابھی تک راکٹ فائر کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔