شہر قائد میں مون سون سے نمٹنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں، سلمان مراد

ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں نالوں سے اس بار بھی ریت کی بوریاں نکالیں۔ مون سون اسپیل کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔ آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران شہر میں پانی کے نکاس […]

ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنا ناقابل قبول ہے، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا انتخاب ناقابل قبول ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون کی معطلی ناقابل قبول […]

اسرائیل کے ساتھ جاسوسی کے الزامات، ایران سے افغان باشندوں کی ملک بدری تیز

ایران میں مقیم افغان باشندوں کی ملک بدری میں تیزی آ گئی ہے، خاص طور پر اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران ایران میں جاسوسی کے الزامات کے بعد افغان کمیونٹی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ایرانی عوام کی جانب سے حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ ملک […]

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک بارشوں اور متعدد مقامات پر سیلاب کا الرٹ جاری کردیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان اور متعدد مقامات پر سیلاب کا الرٹ جاری کردیا، بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے […]

امریکہ آنیوالوں کیلئے نئی وارننگ جاری، کن افراد کا ویزا اور گرین کارڈ منسوخ ہوگا؟

محکمہ امیگریشن نے امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ کردیا۔ امریکی محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ دہشتگردی، تشددکی ترغیب یا ایسی سرگرمی پر امریکا میں رہنے نہیں دیا جائےگا، امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا کہنا ہے کہ امریکا میں غیرقانونی طورپر رہنے والا ہر […]

ون فائیو پر کالز اور مقدمات کا ڈیٹا سامنے آگیا، جرائم کی شرح میں کمی

لاہور میں ون فائیو (15) پر موصول ہونے والی کالز اور مقدمات کا 6 ماہ کا ڈیٹا سامنے آگیا، لاہور پولیس نے جرائم کی شرح میں کمی کا نیا معیار حاصل کرلیا جبکہ رواں سال کے پہلے 06 ماہ گزشتہ 2 سالوں سے بھی زیادہ محفوظ رہے۔ تصیلات کے مطابق لاہور میں رواں سال جرائم […]

ہمارے 26 لوگوں کی بحالی تک اسمبلی نہیں جائیں گے، ملک احمد بچھر

ملک احمد بچھر نے کہا ہے کہ اسپیکر نااہلی کا ریفرنس دائر ہی کر سکتے، پارلیمانی لیڈر اسپیکر کو ریفرنس دے گا پھر اسپیکر آگے دے گا، ہم پر 10، 10 ایف آئی آرزہیں، ریفرنس سے نہیں ڈرتے۔ ہم نے چور کو چور کہا ہے، نعرے لگانے پر پوری اپوزیشن کو خالی کرنا پڑے گا۔ […]

وفاقی حکومت نے 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے محرم الحرام (عاشورہ) کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیلات کے حوالے 23 دسمبر 2024 کو جاری کابینہ ڈویژن کے سرکلر کے تحت عاشورہ کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور […]

خیبرپختونخوا حکومت کے جانے کا کوئی امکان نہیں، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے جانے کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی کوئی مسئلہ ہے، امیر مقام کے بھائی کو وزیراعلیٰ بننے کا بڑا شوق ہے، ڈاکٹرعباد خان کا وزیر اعلیٰ بننے کا دوردور تک امکان نہیں۔ سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان خیبرپختونخوا […]

کراچی میں 26 سالہ موٹر مکینک قتل کیس میں بیوی اور سالا گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں 26 سالہ موٹرمکینک قتل کیس میں بیوی اورسالے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آرمیں ملزمہ کا ماموں بھی نامزد ہے، مدعی کا کہنا ہے بیٹے نے پندرہ ماہ پہلے پسند کی شادی کی۔ گھریلو جھگڑوں کے بعد معاملہ طلاق تک پہنچ گیا تھا۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں […]