کراچی میں گل پلازہ ایک بار پھر سج گیا

0 minutes, 0 seconds Read
گل پلازہ کے دکانداروں نے اپنی اپنی کاروباری اشیاء فروخت کے لیے پیش کردی ہیں جبکہ کراچی کے شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں اس عارضی گل پلازہ مارکیٹ کا رخ کرلیا ہے۔

یہ مارکیٹ قیوم آباد اور ڈیفنس کے سنگم پر ایک بینکیوٹ میں لگائی گئی ہے اور اس کا اہتمام کراچی کی سطح پر کام کرنے والی نوجوانوں پر مشتمل ایک این جی او “ہمدرد ہاتھ” نے کیا ہے۔

اس موقع پر 140 کے قریب  گل پلازہ کے دکانداروں نے اپنی اشیاء کے اسٹال لگائے ہیں جس میں “وال کلاک، کراکری،  ہوم ڈیکوریشن، بیٹ شیٹ، بچوں کے کپڑوں اور کچن الیکٹرونک اپلائنسز سمیت بہت سی اشیاء کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔

اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے فیمیلز یہاں خریداری کے لیے آرہی ہیں گلستان جوہر سے یہاں آئی ہوئی ایک خاتون نے ” ایکسپریس نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “وہ کئی کلومیٹر دور سے صرف اس لیے آئی ہیں کہ اس عید پر گل پلازہ متاثرین کی مدد کرسکیں ان سے تعاون کرسکیں اور اسی لیے وہ یہاں خریداری کررہی ہیں۔

اس موقع پر گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہمارے گزرے ہوئے رمضان تو اب واپس نہیں آسکتے نہ ہی ہماری کو فزیکل شاپ موجود یے ہم صرف آن لائن کام کررہے ہیں لیکن آن لائن کام کا اتنا ریسپانس نہیں ہے جو گل پلازہ کی مارکیٹ کا تھا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری ہے۔

Similar Posts