ایس ایس پی آفس ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ہائی وے ملیر ندی پر پل کا تعمیراتی کام آج بروز اتوار یکم مارچ کی صبح 7 سے دوپہر 3 بجے تک کیا جائے گا جس میں پر لگائی گئی شٹرنگ کو ہٹایا جائیگا۔
ترجمان ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ملیر سٹی ٹریفک سیکشن کی حدود میں نیشنل ہائی وے ، ملیر ندی پل پر زیر تعمیر ملیر ایکسپریس وے کے سلسلے میں پل کے آنے اور جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بند ہونگے لہذا عوام الناس سے معزرت خواہ ہیں۔
تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شہری قائد آباد سے جانب شہر ملیر ندی پل شارع بھٹو سے یو ٹرن لیتے ہوئے شہر کی جانب جا سکتے ہیں جبکہ نیشنل ہائی وے ملوک ہوٹل سے ملیر ندی پل کے نیچے سے جانب اسٹیل ملز کی طرف بھی جایا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق شہری ہیلپ لائن 1915 سے رابطے میں رہیں اور ایف ایم 88.6 سنتے رہیں تاکہ وہ کسی بھی پریشانی اور دقت سے محفوظ رہے سکیں۔