غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد تقریباً ایک لاکھ 62 ہزار ہانگ کانگ ڈالر کے نوٹ کھڑکی سے باہر پھینک دیے۔ جیسے ہی نوٹ فضا میں بکھرے، نیچے موجود لوگوں نے انہیں سمیٹنے کے لیے دوڑیں لگا دیں اور موقع پر ہجوم اکٹھا ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد نے نوٹ اٹھانے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کی، جبکہ کئی لوگ اس غیر معمولی منظر کو اپنے موبائل فونز میں ریکارڈ کرتے رہے۔
انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پھینکی جانے والی رقم اصلی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ گھریلو تنازع یا ذاتی پریشانی کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم مکمل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
View this post on Instagram
ماہرین کے مطابق اس طرح کے واقعات نہ صرف عوامی توجہ حاصل کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے پھیل جاتے ہیں، جس سے معاشرتی رویوں اور جذباتی ردعمل پر بحث بھی جنم لیتی ہے۔