سی ڈی اے ترمیمی بل کا معاملہ؛ شازیہ مری کا اظہارِ برہمی، طلال چوہدری کا بھرپور دفاع

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شازیہ مری اور طلال چوہدری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ شازیہ مری نے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان کیا۔ طلال چوہدری نے چیئرمین سی ڈی […]

خیبرپختونخوا کی جامعات شدید مالی بحران کا شکار، تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر اساتذہ اور عملہ پریشان

خیبرپختونخوا کی اعلیٰ تعلیمی جامعات اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہیں، جہاں متعدد جامعات کے اساتذہ، وزٹنگ فیکلٹی اور دیگر ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں اور پنشن نہیں مل سکیں۔ جامعہ پشاور، زرعی یونیورسٹی اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی چارسدہ سمیت متعدد ادارے مالی بدحالی کا شکار ہیں، جس کے باعث […]

غیر اخلاقی اشتہارات کی ممانعت کا ترمیمی بل بحث کے بعد واپس لے لیا گیا

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین علی ظفر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے غیر اخلاقی مواد، جوئے کی ایپس اور فحش اشتہارات سے متعلق سینیٹر افنان اللہ کے پیش کردہ ترمیمی بل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سینیٹر […]

کراچی : مخدوش عمارتوں کا سروے،کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ کی 125 عمارتوں کی نشاندہی

کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ نے مخدوش اور بوسیدہ عمارتوں کے سروے کا آغاز کر دیا ہے۔ سی بی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے، جو شہریوں کے لیے کسی بھی وقت خطرہ بن سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دہلی کالونی میں […]

کراچی: ملیر میں ہزاروں سال قدیم چھوٹا قصبہ دریافت، موہن جو دڑو سے مشابہت

کراچی کے ضلع ملیر میں واقع میمن گوٹھ کے قریب ڈملوٹی کے مقام پر ہزاروں سال پرانا قدیمی قصبہ دریافت ہوا ہے، جس کی ساخت اور ثقافتی آثار موہن جو دڑو سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ماہر آثار قدیمہ رفیق بلوچ کے مطابق اس تاریخی مقام کو ”اللہ ڈنو“ کا مقام قرار دیا گیا ہے، جہاں […]

برسات کے موسم میں املی کو ذائقہ برقرار رکھتے ہوئے کیسے محفوظ کریں؟

برسات کے موسم میں نمی کی مقدار بڑھنے سے کھانے پینے کی اشیاء کا خراب ہونا عام ہے، خاص طور پر املی جوپکوانوں کا ایک اہم جزو ہے۔ املی کا تیز اور کھٹا ذائقہ مختلف سالن، چٹنیوں اور دیگر پکوانوں میں مزیدار اضافہ کرتا ہے۔ لیکن اگر اسے صحیح طریقے سے ذخیرہ نہ کیا جائے، […]

صدر آصف علی زرداری کے استعفے کی افواہیں بے بنیاد اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش ہیں: شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق خبروں کو بے سروپا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے انہیں جمہوری نظام کے خلاف ایک منظم سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے صدر کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر […]

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز منتقلی و سینیارٹی کیس: سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار کونسل نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر دی ہیں۔ اپیلوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 19 جون 2025 کا فیصلہ آئین، عدالتی […]

بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

بلوچستان کے علاقوں رڑکن اور کھرڑ بزدار میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 30 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کے باعث شہری گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں […]

منافقت سے تنگ، اپنوں کی محبت سے مطمئن حمیرا اصغر کا آخری انٹرویو وائرل

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہونے کے بعد ان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری کی منافقت، بہترخاندانی تعلقات اور منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر کھل کر بات کی تھی۔ […]