پشاور؛ بورڈ بازار میں فائرنگ سے عالم دین کمسن بیٹے سمیت جاں بحق

تھانہ پشتہ خرہ کی حدود بورڈ بازار میں عالم دین قاتلانہ حملے میں کم سن بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ دوسرے بیٹے زخمی ہوگئے۔ تھانہ پشتہ خرہ پولیس کے مطابق عالم دین قاری عزت اللہ سفید ڈھیری میں واقع مدرسے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ موٹرکار میں گھر […]

قابل فخر لمحہ! اداکار کاشف محمود کے بیٹے نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایت کار کاشف محمود کے بیٹے نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کاشف محمود نے آج جمعے کے روز اپنے بیٹے کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمداللہ، میرے منجلے (درمیانے) بیٹے محمد ابان کاشف حافظ قرآن بن […]

دوسری عالمی باکسنگ چیمپئن شپ: محسن نقوی باکسنگ ایرینا پہنچ گئے

دوسری عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے تیسرے روز  وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی باکسنگ ایرینا پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ اور پی سی بی سربراہ  محسن نقوی نے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں جاری  انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ فائٹ فار گلوری کے مقابلے  دیکھے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی جناح […]

اے ٹی پی چیلنجر ٹور: پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ نے تاریخ رقم کردی

پاکستان ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ نے پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر ٹور کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی۔ یہ اعصام الحق کے کیریئر کا آخری چیلنجر فائنل ہے۔ ڈبلز سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے ترکی کے الپ ہروز اور میرٹ الکایہ کو 1-6 اور 4-6 سے شکست دے […]

کراچی، موبائل فون شاپس میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو گرفتار، چھینے گئے فونز برآمد

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے موبائل فون شاپس میں لوٹ مار کرنے والے مبینہ دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینے گئے 37 موبائل فونز برآمد کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون شاپس میں ڈکیتی کی وارداتوں میں […]

جہیز سے انکار، دلہا نے ایک کروڑ کا جہیز ٹھکرا کر مثال قائم کردی

بھارت کے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک نوجوان دلہے کے غیر معمولی فیصلے نے سوشل میڈیا پر بھرپور داد سمیٹ لی ہے۔ شادی کی تقریب کے دوران دلہے نے دلہن کے اہل خانہ کی جانب سے دیا جانے والا 31 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) کا جہیز لینے سے صاف […]

یوکرین میں یہودیوں کی 180 سال پرانی عبادت گاہ کو آگ لگا دی گئی؛ ملزم گرفتار

یوکرین کے شہر سدیگورا میں واقع تاریخی کنیسہ (یہودی عبادت گاہ) جسے کلویز قدیشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،رات گئے نذرآتش کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کسی طرح کنیسہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور آگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص انتظار […]

’جوتا چھپائی‘ کی رسم، اطالوی مہمان نے جوتوں کی باقاعدہ نیلامی شروع کردی

شکاگو میں ہونے والی ایک بھارتی شادی اس وقت خوب رنگین ہوگئی جب ایک اطالوی مہمان نے ’جوتا چھپائی‘ جیسی روایتی اور شرارتی رسم کو مزاح اور جوش سے بھرپور لائیو آکشن میں بدل دیا۔ مہمان جہاں ایک معمول کی چھیڑ چھاڑ کی توقع کررہے تھے، وہاں اچانک منظر نے سب کو حیران بھی کیا اور […]

کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب مجھے آپ کی یاد نہ آئی ہو، انوشے عباسی کا مرحوم والدہ کیلیے جذباتی پیغام

پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے اپنی والدہ کی چوتھی برسی پر جذباتی پیغام لکھا ہے۔ انوشے عباسی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج اُن کی والدہ ناہید عباسی کی چوتھی برسی ہے۔ اداکارہ نے اپنی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ […]

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ

رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 9.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر کا حجم 11 ارب85 کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ 4 ماہ میں برآمدات دو فیصد اضافے سے 10.6 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ […]