اسرائیلی دارالحکومت یروشلم کو پراسرار آگ نے لپیٹ میں لے لیا

اسرائیلی دارالحکومت یروشلم کو پراسرار آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ مغربی پہاڑوں پر جنگلات میں کم از کم 5 مقامات لگی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ پہاڑوں کے بعد شاہراہوں کے قریب پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے تل ابیب کے قریب اور گردونواح میں […]

’کبھی میں کبھی تم‘؟ کبھی نہیں! فہد مصطفیٰ کا دوٹوک اعلان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ممتاز اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک شو ”ہر لمحہ پُرجوش“ میں شرکت کے دوران اپنے کیرئیر کے ایک اہم سنگ میل، ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم“ کے سیکوئل کے بارے میں گفتگو کی۔ فہد مصطفیٰ، جنہوں نے 2014 میں ٹیلی ویژن کو خیر باد […]

ایل او سی کشیدہ صورتحال، خیبرپختونخوا کے شہروں میں سائرن کی ہنگامی تنصیب

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں شہریوں کے تحفظ کے لیے سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ نے ہنگامی بنیادوں پر انتباہی نظام کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں 50 جدید الیکٹرک سائرن خرید کر صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور سول ڈیفنس کنٹرولرز کو […]

بھارت سے ملک بدری کے دوران 69 سالہ پاکستانی دل کے دورے سے جاں بحق

بھارت میں 17 سال سے مقیم ایک 69 سالہ پاکستانی شہری عبدالوحید بھارتی پولیس کی تحویل میں دورانِ منتقلی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہیں سری نگر سے جموں و کشمیر پولیس کے ذریعے وطن واپس بھجوانے کے لیے لایا جا رہا تھا۔ بھارتی […]

بھارت اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے، علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیرذمہ دارانہ انداز سے اشتعال انگیزی پر اتر آیا ہے، جس سے پورے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ انہوں نے یہ بات او آئی سی گروپ کے سفیروں کو […]

یکم مئی سے ملک کے کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے، ایڈوائزری جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کر دی، جس کے مطابق یکم مئی تا 7 مئی کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں بشمول […]

ہانیہ عامر سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک

پاکستانی اداکارہ حانیہ عامر سمیت متعدد پاکستانی سلیبریٹیز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی صارفین جب ان اداکاروں کے پروفائلز تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں ”User Not Found“ کا پیغام ملتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے پہلگام حملےکے ثبوت تو کوئی نہ پیش […]

کراچی میں پانی چوری کی بڑی کارروائی ناکام، سائٹ ایریا میں زیر زمین سرنگ پکڑی گئی

سندھ رینجرز اور واٹر کارپوریشن نے مشترکہ کارروائی کے دوران سائٹ ایریا میں پانی چوری کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے زیر زمین کھودی گئی سرنگ پکڑ لی۔ واٹر کارپوریشن کی 33انچ کی لائن سےپانی چوری کیا جارہا تھا۔ رینجرز حکام کے مطابق واٹر کارپوریشن کی 33 انچ کی مین لائن سے روزانہ 22 […]

ناظم آباد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار

کراچی میں ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی پھاٹک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے دو فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے۔ منگھو پیر روڈ جمشید پیٹرول پمپ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ شہری زخمی ہوگیا، عوام نے ایک ڈکیت […]

خیبر پختونخوا میں 4 ماہ کے دوران 259 دہشتگردی کے واقعات، 144 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ جنوری سے اپریل 2025 تک صوبے میں دہشت گردی کے 259 واقعات رپورٹ ہوئے۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں 1,107 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا،جن میں سے 144 کو مختلف آپریشنز کے دوران ہلاک جبکہ 86 […]