کرپشن، اختیارات سے تجاوز، غفلت برتنے پر 7 ایف آئی اے افسران و اہلکاروں کو سخت سزائیں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور غفلت برتنے میں ملوث 7 افسران و اہلکاروں کو محکمانہ سزائیں سنا دی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجا نے اردل روم میں ذاتی شنوائی کے بعد سزائیں سنائیں، جس میں 3 افسران و اہلکاروں کو ملازمتوں سے برخاست اور […]

پنجاب میں 13 ارب روپے مالیت پر مبنی جھینگا فارمنگ منصوبے کا آغاز

سرگودھا میں 13 ارب روپے کا جدید شرمپ ایکوا کلچر اسٹیٹ منصوبے پر عملی پیش رفت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بلیو اکانومی وژن کے تحت سرگودھا میں 13 ارب روپے کی لاگت سے جدید شرمپ ایکوا کلچر اسٹیٹ کے قیام کے منصوبے پر عملی پیش رفت شروع ہو […]

غزہ کے اسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ، دواؤں کی شدید قلت

غزہ میں دواؤں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث اسپتالوں میں زیرِ علاج ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق ضروری ادویات کی کمی کے باعث مریضوں کا علاج بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹس اور […]

بلوچستان کے مختلف شہروں میں آج صبح درجہ حرارت کیا رہا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی صورتحال برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی دو ڈگری ریکارڈ کیا […]

پاکستان کا بھارتی کھلاڑیوں کے متعصبانہ رویے پر آئی سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کے متعصبانہ اور غیر اخلاقی رویے کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ فائنل میچ کے دوران بھارتی کھلاڑی مسلسل پاکستانی ٹیم کو اشتعال […]

موٹروے ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں

دھند میں کمی اور حدِ نگاہ بہتر ہونے کے بعد موٹروے پولیس نے مختلف اہم موٹرویز کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔ ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم […]

میت لے جانے والا ڈرائیور خود بھی اپنی میت بن گیا

موٹروے ایم-5 پر ظاہر پیر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ایمبولینس اور بس آپس میں ٹکرا گئیں۔ سینٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس فوری […]

دنیا کے مشہور ویڈیو گیم کے ڈویلپر ٹریفک حادثے میں ہلاک

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم کے شریک خالق اور معروف گیم ڈویلپر ونس زیمپیلا ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ونس زیمپیلا شمالی لاس اینجلس کے ایک خوبصورت اور قدرتی مناظر سے بھرپور علاقے میں اپنی فیراری کار چلا رہے تھے کہ اس […]

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں طیارے تباہ ہونے کا ذکر کر دیا

امریکی ریاست فلوریڈا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، جس میں سب سے زیادہ خطرناک پاک بھارت جنگ تھی اگر یہ جنگ جاری رہتی تو اس کے منفی اثرات عالمی سطح پر چھا سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں […]

کراچی، کیماڑی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 14 مشتبہ افراد زیرِ حراست

شہر قائد کے علاقے کیماڑی کے مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے متاثرہ علاقوں میں داخل ہو کر کارروائیاں انجام دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا […]