پنجگور سے تربت کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجگور سے تربت منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف نے خفیہ اطلاعات پر ضلع کیچ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کی۔ ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 99 کلو آئس، 50 کلو افیون اور […]

امریکی فورسز کی وینزویلا کے ایک اور تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کی کوشش

امریکی فورسز نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کیلئے تعاقب شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے انجام دی جانے والی گزشتہ دنوں میں دوسری کارروائی ہے جس کا مقصد مبینہ طور پر پابندیوں کو چیلنج کرنے والے تیل […]

کم سن بچیوں اور والدہ کے اغوا کے مقدمے میں پولیس پر بھاری جرمانہ

لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور والدہ کے اغوا کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس اہلکاروں کو بھاری جرمانے عائد کر دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول کا شہری وقاص […]

چھت پر ٹینس بال سے کھیلنے والا بچہ سوئنگ کا سلطان کیسے بنا؟، وسیم اکرم کی دلچسپ کہانی

کرکٹ ایک غیر یقینی اتفاقات کا کھیل ہے جس کا آغاز 1877 میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر ہوا، پھر 1971 میں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل اور 2005 میں پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہوا لیکن کرکٹ سے متعلق چند دلچسپ واقعات ایسے ہیں جو شائقین کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں۔ پاکستان […]

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی منظوری دیدی

اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری کا اعلان اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بیتزلئیل سموٹریچ نے کیا۔ کابینہ نے 19 نئی یہودی بستیوں کو باضابطہ طور پر تعمیر اور قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  ان میں دو […]

لاہور؛ لاری اڈہ کے باہر مسافروں سے واردات کرنے والا گینگ گرفتار

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاری اڈہ کے باہر مسافروں کے ساتھ واردات کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان رکشہ میں سوار خواتین کے پرس اور موبائل چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ ایس ایچ او لاری اڈہ عرفان چڈھڑ نے اطلاع ملنے پر فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر […]

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو رینکنگ میں دو درجے بہتری حاصل ہوئی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جب کہ نیوزی […]

بونڈائی حملے کے بعد آسٹریلوی انٹیلیجنس کی کارروائی, حملے میں ملوث دہشتگرد گروہ کا انکشاف

بونڈائی حملے کے بعد آسٹریلوی انٹیلیجنس نے کارروائی کی جس میں ایک بڑے دہشتگرد نیٹ ورک کا انکشاف کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ سڈنی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔ اس حوالے سے چار مزید بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا […]

افغان بورڈ کا اکتوبر میں نئی ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا اعلان

افغان بورڈ نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے نام سے نئی فرنچائز بنیادوں پر ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔  پہلا سیزن 2026 کی آخری سہ ماہی (اکتوبر کے قریب) متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا، اس میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی۔  افغان بورڈ کے مطابق لیگ میں نمایاں قومی […]

محکمہ پاسپورٹس میں کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔ ڈی جی پاسپورٹس کے احکامات پر ہیڈکوارٹرز میں خصوصی 24/7 مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا۔ ڈیجیٹل اینٹگریٹڈ ڈیش بورڈ سے ڈیلی آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن ہوگی۔ شفاف، مؤثر اور تیز ترین پاسپورٹ سروسز کی فراہمی اہم […]