سال 2030 تک پاکستان کی معیشت میں نمایاں اضافے کا امکان، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ 2030 تک پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا حجم ایک لاکھ 93 ہزار 630 ارب روپے اور پاکستانی برآمدات 60 ارب نہیں بلکہ 46 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، اگلے مالی سال پاکستان کی مجموعی برآمدات 36 ارب 46 […]

کراچی؛ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، واقعے میں ملوث دلہا کا ماموں گرفتار

سعید آباد پولیس نے شادی کی تقریب میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے واقعے میں ملوث دلہا کے ماموں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کیماڑی سعید آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر […]

وفاقی آئینی عدالت نے میڈیکل کالجز میں فارن کوٹہ کے طلباء کی درخواستیں خارج کر دیں

وفاقی آئینی عدالت نے سندھ کے میڈیکل کالجز کے ان طلباء کی درخواستیں خارج کر دی ہیں جنہوں نے فارن یا اوورسیز کوٹہ کے تحت داخلہ لینے کے بعد پاکستانی کرنسی میں فیس جمع کروانے کی استدعا کی تھی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ […]

سڈنی حملہ: حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

سڈنی حملے میں مبینہ طور پر ملوث بھارتی نژاد شخص ساجد اکرم اور اس کے بیٹے کے پاسپورٹس سامنے آ گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ بھارتی سفارت خانے کی جانب سے 24 فروری 2022 کو 10 سال کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ […]

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے عہدے کےلیے 3 نام وزیر اعظم کو ارسال

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کی جانب سے تین ناموں کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں سرچ کمیٹی نے انٹرویوز کیے، وزیراعظم 3 ناموں میں سے ایک کا انتخاب کرکے نئے چیئرمین کی منظوری دیں گے۔  ذرائع کے مطابق […]

’پاکستان میں عوامی اعتماد میں نمایاں بہتری ‘

ملک میں صارف اعتماد اشاریہ 86.4 کی سطح پر موجود ہے جو کہ پچھلے سال اسی مدت میں 72.9 تھا جو عوامی اعتماد میں سال بہ سال نمایاں بہتری کا عکاس ہے۔ گیلپ پاکستان، ڈی اینڈ بی پاکستان نے کہا کہ سہ ماہی بنیاد پر اشاریہ میں کمی کے باوجود مجموعی رجحان پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر […]

آپریشن سندور کے پہلے دن ہی بھارت ہار گیا تھا، سابق وزیراعلیٰ مہاراشٹرا کا اعتراف

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس رہنما پرتھوی راج چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کے پہلے دن ہی فضائی جنگ میں مکمل شکست کا سامنا کر چکا تھا۔ پرتھوی راج چوہان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 7 مئی کو صرف آدھے گھنٹے کی فضائی لڑائی میں بھارتی […]

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ تھری ایم پی او جاری کرنے پر دی گئی توہین عدالت کی سزا کالعدم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کو دی گئی سنگل بینچ کی توہینِ عدالت کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالتی حکم کے باوجود تھری ایم پی او جاری کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے جسٹس بابر […]

عدالت کا کام معاشی پالیسیوں میں مداخلت کرنا نہیں، وکیل ایف بی آر

وفاقی آئینی عدالت نے انڈیا اور اسرائیل کی اشیاء برآمد کرنے پر پابندی کے کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل حافظ احسان کھوکھر نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے، عدالتوں کا کام پالیسیوں میں تبدیلی یا معاشی اصولوں […]

پشاور ہائیکورٹ؛ وکلاء خود فیصلے نہیں مانیں گے تو دوسروں سے کیسے منوائیں گے، جج کے ریمارکس

پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے وکلاء کو سخت تنبیہ کر دی۔ دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ وکلاء جب خود عدالتی فیصلے نہیں مانیں گے تو پھر عام افراد سے کیسے عدالتی احکامات تسلیم کروائیں […]