گیلپ پاکستان، ڈی اینڈ بی پاکستان نے کہا کہ سہ ماہی بنیاد پر اشاریہ میں کمی کے باوجود مجموعی رجحان پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر ہے، مستقبل کا اشاریہ 98.2، احتیاط کے ساتھ امید برقرار ہے، موجودہ حالات کا اشاریہ 74.7, عوامی مشکلات کی عکاسی، مگر مستقبل کے بارے میں اعتماد نسبتاً مضبوط ہے۔
گیلپ پاکستان، ڈی اینڈ بی پاکستان نے کہا کہ 61.6 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ اگلے چھ ماہ میں گھریلو مالی حالت بہتر یا کم از کم برقرار رہنے کی توقع ہے، گھریلو آمدن پر اعتماد مثبت، آمدن کا نیٹ انڈیکیٹر 108.1, 63 فیصد آمدن بڑھنے یا برقرار رہنے کی امید ہے۔
گیلپ پاکستان، ڈی اینڈ بی پاکستان نے کہا کہ مہنگائی سب سے بڑی تشویش ہے، 84.3 فیصد کے مطابق روزمرہ اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں، قیمتوں کے بارے میں نیٹ انڈیکیٹر 32.8 ہے، عوامی دباؤ واضح ہے، پالیسی فوکس کی ضرورت بھی واضح ہے۔
گیلپ پاکستان، ڈی اینڈ بی پاکستان کے مطابق بے روزگاری کا نیٹ انڈیکیٹر 69.1 ہے، روزگار مارکیٹ پر دباؤ کا تاثر ہے، روزگار اقدامات کی اہمیت اجاگر ہے، موجودہ بے روزگاری سے متعلق نیٹ انڈیکیٹر 56.5 ہے، عوامی رائے میں فوری بہتری کی طلب نمایاں ہے، گھریلو بچتوں کا مجموعی نیٹ انڈیکیٹر 81.3 ہے، بچت کی گنجائش محدود ہونے کی نشاندہی کی گئی۔
گیلپ پاکستان، ڈی اینڈ بی پاکستان کے مطابق شہری علاقوں میں اعتماد میں زیادہ کمی ہے، شہری مہنگائی اور روزگار پر فوکس ضروری ہے، 30 تا 49 سال عمر گروپ میں اعتماد میں نمایاں کمی ہے، معاشی دباؤ کے مرکزی طبقے کی ترجیحات سامنے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ڈیٹا بتاتا ہے اعتماد میں سال بہ سال بہتری موجود ہے، اب مہنگائی اور روزگار پر ہدفی اقدامات فیصلہ کن ہوں گے جب کہ 2,132 افراد سے یہ قومی سروے کیا گیا، 2.2 فیصد غلطی کی گنجائش موجود ہے، سروے عوامی رائے کا معتبر اشاریہ ہے‘۔