چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے عہدے کےلیے 3 نام وزیر اعظم کو ارسال

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کی جانب سے تین ناموں کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں سرچ کمیٹی نے انٹرویوز کیے، وزیراعظم 3 ناموں میں سے ایک کا انتخاب کرکے نئے چیئرمین کی منظوری دیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق این ای ڈی کے سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی،  قائداعظم یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور  پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کا نام سمری میں شامل ہے۔

سیکرٹری وزارت تعلیم ندیم محبوب  بطور قائمقام چیئرمین ایچ ای سی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، ایچ ای سی چیئرمین کا عہدہ جولائی سے خالی ہے۔

Similar Posts