اسلام آباد؛ نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق

تھانہ بارہ کہو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ بارہ کہو کی حدود کے اندر محلہ راجگان میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر تین لڑکیوں کو فائرنگ کر کے زخمی […]

35 واں نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی  ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

کراچی میں اختتام پذیر ہونے والے 35ویں نیشنل گیمزمیں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے میڈل ٹیبل پر واضح سبقت حاصل کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ نیشنل گیمز میں 1968 سے ناقابلِ شکست پاکستان آرمی نے200 گولڈ میڈلز کے ساتھ سب سے آگے رہتے ہوئے مسلسل 31ویں مرتبہ قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کی۔ پاکستان […]

سندھ حکومت کا دھرندھر کے جواب میں ’پیارا لیاری فلم‘ ریلیز کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے پاکستان کیخلاف ریلیز ہونے والی بھارتی فلم دھرندھر کے جواب میں میرا لیاری فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ و مانس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم پاکستان کیخلاف سازش ہے، اگلے ماہ لیاری کا اصل کلچر دکھانے […]

حکومت پنجاب کا مری کیلئے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان

حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے تحت ملکہ کوہسار کی ضلعی انتظامیہ نے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ مری کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑی علاقوں مری اور کوٹلی ستیاں میں موسم سرما کی طویل چھٹیاں 22 دسمبر سے 7 […]

سوریا کمار یادو کی کارکردگی کیوں خراب ہوگئی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا اہم انکشاف

سابق بھارتی کرکٹر سنجے بانگر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے لچکدار بیٹنگ آرڈر کے لائحہ عمل نے بین الاقوامی کرکٹ میں سوریا کمار یادو کے کردار کو گرا دیا ہے۔ سابق بھارتی بیٹنگ کوچ نے ایک چینل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ٹیم کی سوچ کا عمل […]

پاکستان بار کونسل کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ نے برتری حاصل کرلی

پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے برتری حاصل کرلی اور پنجاب میں سب سے زیادہ 11 نشستیں جیت لیں۔ پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستیں عاصمہ جہانگیر گروپ نے جیت لی ہیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر گروپ نے پنجاب […]

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ ولن گھر میں مردہ پائے گئے؛ دی ماسک سے کامیابی سمیٹی تھی

ہالی ووڈ کے مشہورِ زمانہ ولن 60 سالہ پیٹر گرین نہایت خاموشی اور پراسراریت کے ساتھ ہمیشہ کے لیے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ ہالی ووڈ کی دنیا ایک اور چونکا دینے والے صدمے سے دوچار ہو گئی۔ فلم ’دی ماسک‘ کے مشہور ولن اور ’پلپ فکشن‘ میں یادگار منفی کردار ادا کرنے والے اداکار پیٹر گرین […]

نادرا کا لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس سے متعلق وضاحت، گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مخصوص سیاسی عناصر کا لسانی بنیادوں پر متعلقہ امتیازی نوٹس کا گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔ نادرا نے وضاحتی بیان میں کہا کہ پاکستان دشمنی میں مبتلا مخصوص سیاسی عناصر کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا اور نادرا امتیازی نوٹس سے متعلق اس ٹویٹ […]

تاجر سے 2 کروڑ چھیننے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع، 20 لاکھ برآمد

عدالت نے تاجر کو اغوا کر کے دو کروڑ تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت پولیس کے اہلکاروں کا تاجر کو اغواء کرکے 2 کروڑ بھتہ لینے کے کیس ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع […]

اسرائیل اور اس کے سہولت کاروں کو غزہ کی تعمیرِ نو کا خرچ اٹھانا چاہیے، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے غزہ کی صورت حال کا ذمہ دار اسرائیل، امریکا، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کو قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسسکا البانیز نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں استعمال ہونے والے اسلحہ امریکا، جرمنی، برطانیہ […]