ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت پولیس کے اہلکاروں کا تاجر کو اغواء کرکے 2 کروڑ بھتہ لینے کے کیس ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔
تفتیشی افسر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان سے 30 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے گینگ بناکر تاجر سے 2 کروڑ چھین لیے، ملزمان گرفتار
اے ایس آئی زر بادشاہ، اے ایس آئی فخر اقبال و دیگر کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت کے رُوبرو پیش کیا گیا۔
پرچہ ریمانڈ ہے مطابق پولیس نے دوران تفتیش ملزمان سے 30 لاکھ روپے برآمد کیے گئے، ملزمان نے مدعی مقدمہ کو ٹریپ کرکے غیر قانونی حبس بے جا میں رکھا ملزمان نے تاجر سے 2 کروڑ روپے ارتکاب ڈکیتی کرتے ہوئے لوٹ لئے۔
عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ 16 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس ملازمین کیخلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس اہلکاروں پر تاجر کو اغواء کرکے 2 کروڑ روپے بھتہ لینے کا الزام ہے۔