پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پاگئے

وزیراعلی مریم نوازشریف کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا خیرمقدم ٹرانسپورٹرز نے کیا۔  تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لئے وزیراعلی پنجاب کے اقدامات کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں۔  مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی صنعت کی […]

لکس اسٹائل ایوارڈز: نامزد امیدواروں نے ایوارڈ کی شفافیت پر سوال اٹھادیا

لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزد دو شخصیات نے ایوارڈ شو کے انتخابی عمل پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ معروف فوٹوگرافر محمد حسنین محمود اور ماڈل سلیمان حسین نے شو کے ججز کی طرف سے منتخب کیے جانے کے طریقہ کار پر تنقید کی ہے۔ بہترین فیشن فوٹوگرافی کے ایوارڈ کے لیے نامزد محمد حسنین محمود […]

عائشہ عمر کے متنازع ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

اپنے لیے جیون ساتھی کے انتخاب کا موقع دینے والے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ اب پاکستان میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں رہا۔ اس شو کا فارمیٹ اپنے آغاز سے پہلے ہی متنازع رہا ہے۔ یوٹیوب پر نشر ہونے کے بعد اس شو پر تنقید میں مزید اضافہ ہوا تھا۔ عائشہ عمر کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے […]

پی ایس ایل اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیموں میں نمائشی میچ کا امکان

آئی ایل ٹی ٹوئںٹی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے خاص لگاؤ ہے، مستقبل میں مزید پاکستانیوں کو لیگ میں کھیلتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ دبئی میں نمائندہ ’ایکسپریس‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ رواں سیزن میں فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ […]

ایف بی آر کا ٹیکس چوری میں ملوث ڈاکٹرز، میڈیکل کلینکس اور اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کروڑوڑں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں و میڈیکل کلینکس و نجی اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایف بی آر کو ڈیٹا اینالسز کے دوران موصول ہونیوالے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا […]

ملک معاشی بحران سے نکل چکا، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے، ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب […]

افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں ہمسائیہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی

افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں افغان ہمسائیہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق افغانستان پر نمائندگان خصوصی اجلاس میں شریک ہونگے، نمائندہ خصوصی محمد صادق کابل میں پاکستانی سفیر عبید الرحمن نظامانی، تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو شریک ہونگے۔ روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف، چینی نمائندہ […]

فتنہ الہندستان کا بزدلانہ وار، بلوچستان پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار

فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے بلوچستان کے علاقے آواران میں نمازِ جمعہ کے دوران مارٹر گولوں اور راکٹس سے معصوم بچوں کو نشانہ بنادیا۔  سویلین آبادی پر حملے میں 4  بچے زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی ہندوستانی ایجنڈے کے تحت بلوچ نسل کشی اور امن تباہ کرنے کی ایک کڑی […]

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 4ہزار 299ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں  بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار روپے کی […]

نواز شریف نےملک برباد کرنےوالوں کے نام لیےتو ہمارے رہنما اسیٹج سے چھلانگیں مارکر دوڑ گئے، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا، پاکستان کی بربادی کرنے والا ایک بڑا گروپ تھا، جب گوجرانوالہ میں نوازشریف نے ان کے نام لیے تو ہمارے اپنے کمزور دل کے لوگ اسیٹج سے چھلانگیں […]