لکس اسٹائل ایوارڈز: نامزد امیدواروں نے ایوارڈ کی شفافیت پر سوال اٹھادیا

لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزد دو شخصیات نے ایوارڈ شو کے انتخابی عمل پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

معروف فوٹوگرافر محمد حسنین محمود اور ماڈل سلیمان حسین نے شو کے ججز کی طرف سے منتخب کیے جانے کے طریقہ کار پر تنقید کی ہے۔

بہترین فیشن فوٹوگرافی کے ایوارڈ کے لیے نامزد محمد حسنین محمود نے انسٹاگرام پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سالوں سے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن ہر بار ایوارڈ سے محروم رہنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے ایوارڈز کے انتخابی عمل کو واضح کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ اب وہ مزید پورٹ فولیوز جمع کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

ماڈل سلیمان حسین نے بھی ایوارڈز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پورٹ فولیوز فراہم کیے، لیکن اس کے باوجود ایوارڈ ایک ایسے شخص کو دیا گیا جو پارٹ ٹائم ماڈل ہے۔

حسین نے کہا کہ اگر ایوارڈز میں انصاف نہیں ہو سکتا تو پورٹ فولیوز مانگنا بند کر دینا چاہیے۔

یہ تنازع اس سال کے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے بعد سامنے آیا، جو کراچی میں منعقد ہوئی۔

Similar Posts