افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں افغان ہمسائیہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق افغانستان پر نمائندگان خصوصی اجلاس میں شریک ہونگے، نمائندہ خصوصی محمد صادق کابل میں پاکستانی سفیر عبید الرحمن نظامانی، تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو شریک ہونگے۔
روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف، چینی نمائندہ خصوصی یو شیاوونگ، ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان کے صدر کے نمائندے شامل ہونگے-
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اجلاس سے خطاب کرینگے، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔